Categories: انٹرٹینمنٹ

Pakistani Singer Comeback: پاکستانی فنکاروں کی پابندی کس نے اور کیوں ہٹائی؟ سب سے پہلے یہ فنکارکرے گا انٹری

Pakistani Singer Comeback: کچھ سال پہلے پاکستانی فنکاروں کے ہندوستان میں کام کرنے پرپابندی لگی ہوئی تھی۔ بعد میں بامبے ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ نے ہندوستان میں پابندی والی اس عرضی کو خارج کردیا تھا۔ اب اس کے بعد بالی ووڈ نے بھی ان کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ اب جب ہندوستانی سنیما نے بھی پاکستانی فنکاروں کے دروازے کھول دیئے ہیں، توایسے میں آپ کو بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے کون سا ایسا فنکار ہے جو ہندی سنیما میں انٹری لے گا۔ ان میں ایک نام عاطف اسلم کا ہے۔ عاطف اسلم ڈائریکٹرامت کساریا کی فلم سے 7 سال بعد کم بیک کریں گے۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم امت کساریاں کی فلم ’لواسٹوری آف نائنٹیز‘ سے واپسی کررہے ہیں۔ عاطف اسلم پابندی لگنے کے بعد ہندی سنیما سے غائب ہوگئے تھے ۔

’جل‘ نام کے بینڈ سے کی تھی شروعاتعاطف اسلم کے کام کی اگربات کریں توانہوں نے سال 2002 میں ’جل‘ نام کے بینڈ سے اپنے گانے کی شروعات کی تھی۔ اس فلم کا گانا ’وہ لمحے‘ خوب پسند کیا گیا تھا۔ عاطف اسلم کو بھی اس گانے سے پاپولرٹی ملی تھی۔ انہوں نے اب تک کئی ہٹ گانے گائے ہیں۔

بدلاپور کے گانے کو عاطف نے دی تھی آواز

سال 2015 میں منطرعام پرآئے بدلاپور فلم کا گانا ’جینا جینا‘ بھی کافی مقبول ہوا تھا اوراسے فینس نے خوب پسند کیا۔ سال 2008 میں ’ریس‘ اور’قسمت‘ کے گانے پہلی نظراورباخدا تمہی ہو بھی ان کا پاپولرگانے میں سے ایک تھا۔ ساتھ ہی سال 2017 میں فلم ’ٹائیگرزندہ ہے کے گانے دل دیا گلا کو بھی ناظرین نے پسند کیا تھا۔

وہیں عاطف اسلم کے علاوہ کئی اورایسے فنکار ہیں، جو ہندوستان میں کام کرچکے ہیں اور آگے بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی کچھ وقت پہلے کہا تھا کہ انہیں انتظار ہے کہ ہندی سنیما میں کام کرنے کے لئے ان کے پاس کسی نہ کسی کا بلاوا ضرورآئے گا۔ فواد خان نے پاکستان کے کئی سارے شوز جیسے داستان، زندگی گلزارکئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندی سنیما میں سونم کپوراورعالیہ بھٹ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago