بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب میں ایک شو کے دوران بلوچستان کو پاکستان سے الگ دیش بتایا تھا، جس سےپڑوسی دیش نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ شہباز حکومت نے سلمان خان کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے محکمہ داخلہ نے سلمان خان کو فورتھ شیڈول میں رکھا ہے، یعنی انہیں دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ فہرست انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت آتی ہے اور اس میں شامل کسی کو بھی پاکستان میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معاملے پر سلمان خان یا ان کے نمائندوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
سلمان خان نے کیا کہا؟
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سعودی عرب میں منعقدہ Joy Forum 2025 میں خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواہے۔اس ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ بلوچستان کے لوگ ہیں، افغانستان کے لوگ ہیں، پاکستان کے لوگ ہیں، سب سعودی عرب میں محنت سے کام کر رہے ہیں۔ اس بیان میں انہوں نے پاکستان سے الگ بلوچستان کا ذکر کیا۔ سلمان کے اس بیان سے پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنما خوش ہیں اور سلمان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ سلمان نے جان بوجھ کر بلوچستان کا ذکر پاکستان سے الگ کیا یا نادانستہ۔
سلمان کے بیان پر بلوچ رہنماؤں نے کیا کہا؟
آزاد بلوچستان کے قیام کا مطالبہ کرنے والے رہنما میر یار بلوچ نے کہا کہ بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی جانب سے سعودی عرب میں بلوچستان کے تذکرے سے 60 ملین بلوچ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، سلمان نے وہ کام کیا ،جس سے بڑے ممالک بھی ہچکچاتے ہیں۔ ثقافتی شناخت کے یہ اشارے نرم سفارت کاری کے طاقتور ہتھیار ہیں، لوگوں کو جوڑتے ہیں اور دنیا کو بلوچستان کو ایک الگ قوم کے طور پر تسلیم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو وارانسی سے اتر پردیش کی پہلی وندے بھارت…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سال 2006 سے طلبہ یونین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں۔…
امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے ساتھ ہی پنجاب کی انتخابی سیاست میں عام…
نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا (این بی ٹی) کے دفتر میں 26 سالہ خدمات انجام…
عمر یاگی کو 2025 میں دو دیگر سائنس دانوں کے ساتھ کیمسٹری کا نوبل انعام…