انٹرٹینمنٹ

Mamata’s decision on Bengali film: سنیما ہالز اور ملٹی پلیکسز کو روزانہ ایک بنگالی فلم دکھانی ہوگی، ممتا حکومت کا فیصلہ

کولکتہ: مغربی بنگال حکومت نے سینما گھروں میں پرائم ٹائم کے اوقات میں تبدیلی اور بنگالی فلموں کی تشہیر کے لیے ایک نیا اصول نافذ کیا ہے۔ اب ریاست کے سینما گھروں میں پرائم ٹائم شو دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگا، جو پہلے دوپہر 12 سے رات 9 بجے تک ہوتا تھا۔

رول پر عمل نہ کرنے پر ہوگی کارروائی

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سینما گھروں کے لیے پرائم ٹائم شو میں کم از کم ایک بنگالی فلم دکھانا لازمی ہو گا۔ ملٹی پلیکس کے لیے بھی ہر اسکرین پر اس دوران ایک بنگالی فلم دکھانا ضروری ہوگا۔ اگر رول پر عمل نہیں کیا گیا تو ریاستی حکومت کارروائی کرے گی۔

بنگال حکومت کے فیصلے پر، فیڈریشن آف سنے ٹیکنیشنز اینڈ ورکرز آف ایسٹرن انڈیا کے صدر سوروپ بسواس نے کہا، ’’ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے مغربی بنگال حکومت اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سرکاری حکم کے مطابق پرائم ٹائم تبدیل کیا گیا ہے، جو پہلے دوپہر 12 بجے سے رات 9 بجے تک تھا، لیکن اب یہ دوپہر 3 بجے سے 9 بجے تک ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہر سنیما ہال کو اس پرائم ٹائم میں کم از کم ایک بنگالی فلم دکھانی ہوگی۔‘‘

سنیما ہال کے مالک سورنجن پال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں زیادہ تر بنگالی فلمیں دکھائی جاتی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ ہر فلم کو پرائم ٹائم شو میں جگہ دی جائے گی۔

ریتوپرنا سینگپتا نے فیصلے پر خوشی کا کیا اظہار

بنگالی اداکارہ ریتوپرنا سینگپتا نے بنگال حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، کیونکہ ہم بنگالی فلموں کے پرائم ٹائم شو کے لیے کافی عرصے سے آواز اٹھا رہے تھے۔ میں بنگال حکومت اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے بنگالی فلموں کے بارے میں سوچا۔‘‘

کولکتہ کے نندن میں ہوئی میٹنگ کے بعد لیا فیصلہ

آپ کو بتاتے ہیں کہ بنگال حکومت نے یہ فیصلہ بدھ کے روز کولکتہ کے نندن میں منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد لیا ہے، جس میں دو ریاستی وزراء اروپ بسواس اور اندرنیل سین کے علاوہ اداکارہ ریتوپرنا سینگپتا، فیڈریشن آف سینی ٹیکنیشنز اینڈ ورکرز آف ایسٹرن انڈیا کی صدر، سنیما ہال مالکان، ڈائریکٹرز، تقسیم کار اور ایگزیکٹو موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

22 minutes ago

Adani’s Kutch Copper Plans: اڈانی کی کَچھ کاپر کا بڑا توسیعی منصوبہ، تانبے کی اسمیلٹنگ صلاحیت دوگنی کرکے 10 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی تیاری

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…

53 minutes ago

Nepal Budhi Gandaki Flood: نیپال میں پھر بحران، بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب سے یوپی اور بہار تک خطرہ، کئی پل بہے، 10 افراد لاپتہ

نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…

58 minutes ago

Rinku Singh Landed A Job Mopping Floors: معاشی بحران سے جوجھ رہا تھا خاندان، رنکو سنگھ کو ملا پونچھا لگانے کا کام، لیکن نہیں مانی ہار

ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…

2 hours ago

Sonali Bendre gets lost in Munawar’s comedy: منور فاروقی کی کامیڈی میں کھو جاتی ہیں سونالی بیندرے، کہا- ’بھول جاتی ہوں کہ مجھے شو ہوسٹ کرنا ہے‘

پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…

2 hours ago