انٹرٹینمنٹ

Nushrratt Bharuccha Reaction Israel Palestine Conflict: اسرائیل سے لوٹنے کے بعد نصرت بھروچا کا پہلا ردعمل آیا سامنے،کہا: جب سوکر اٹھی تو چاروں طرف دھماکوں کی آواز تھی

Nushrratt Bharuccha Reaction Israel Palestine Conflict: اداکارہ نصرت بھروچا گزشتہ دنوں سے خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔ دراصل، نصرت بھروچا اسرائیل اورحماس کے درمیان چل رہی جنگ کے دوران اسرائیل میں پھنس گئی تھیں۔ وہ 8 اکتوبرکو محفوظ طریقے سے اپنے ملک ہندوستان لوٹ آئی ہیں۔ اداکارہ کو ایئر پورٹ پراسپاٹ کیا گیا۔ اس دوران وہ کافی پریشان اور جذباتی نظرآئیں۔ اب ہندوستان آنے کے دو دن بعد انہوں نے پہلی بارردعمل کا اظہار کیا ہے اورآپ بیتی سنائی ہے۔

نصرت بھروچا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ ویڈیو کی شروعات میں نصرت بھروچا نے اسرائیل میں پھنسے ہونے کے دوران ان کے تحفظ کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یاد کرنے والے انہیں مسیج بھیجنے والے اوران کے لئے دعا کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نصرت بھروچا نے کہا کہ تل ابیب میں بم دھماکوں اور سائرن کی آوازوں کو سن کروہ کافی پریشان ہوگئی تھیں۔ انہیں اپنے بچاؤ کے لئے ایک بیسمنٹ میں پناہ لینی پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان لوٹ کرانہیں اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ ہم سب کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہم اپنے ملک میں محفوظ ہیں اور امن وامان کے ساتھ جی رہے ہیں۔

 

نصرت بھروچا نے کہی یہ بات

نصرت بھروچا نے کہا، ”میں واپس آگئی ہوں۔ محفوظ ہوں، لیکن دو دن پہلے میں ہوٹل کے کمرے میں تھی اور جب میں سوکراٹھی تو چاروں طرف بم دھماکوں کی آواز تھی۔ اس کے بعد ہمیں بیسمنٹ میں لے جایا گیا۔ میں پہلے ایسی حالت میں کبھی نہیں رہی ہوں، لیکن آج جب میں اپنے گھر میں اٹھی ہوں اور خود کو محفوظ پا رہی ہوں تو مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ یہ کتنی بڑی بات ہے۔ ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہم اس ملک میں ہیں۔ ہم محفوظ ہیں۔” اس کے علاوہ نصرت بھروچا نے اپنے محفوظ طریقے سے ہندوستانی حکومت، ہندوستانی اور اسرائیلی سفارت خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی امید کا اظہارکیا ہے کہ جلد ہی امن قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  Israel Palestine War: یوروپی یونین کا بڑا فیصلہ، فلسطین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیل کیوں گئی تھیں نصرت بھروچا؟

واضح رہے کہ اداکارہ اسرائیل ہائیفا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے لئے گئی تھیں۔ ان کی فلم اکیلی کو اس فلم فیسٹول کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ اسی دوران وہاں جنگ چھڑگئی اورنصرت بھروچا وہاں پھنس گئی تھیں۔ پھر انہیں وہاں سے صحیح سلامت ہندوستان واپس لایا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago