انٹرٹینمنٹ

Money Laundering Case: منی لانڈرنگ کیس میں  جیکلین فرنانڈیز کی عرضی دوسری بنچ کو منتقل، سپریم کورٹ کے جج نے سماعت سے خود کو کر لیا الگ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سےجڑے 200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس پرشانت کمار مشرا نے اس معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے، جس کے بعد یہ کیس اب کسی دوسری بنچ کے سپرد کیا جائے گا۔یہ معاملہ مبینہ ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے وابستہ 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہے، جس میں جیکلین فرنانڈیز کا نام بھی شامل ہے۔ اداکارہ جیکلین فرناینڈیز نے دہلی کی ایک عدالت کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس میں ان کے خلاف الزامات طے کرنے کی کارروائی کو برقرار رکھا گیا تھا۔

جمعرات کو سماعت کے آغاز میں جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس اتل ایس چندورکر پر مشتمل بنچ نے جیکلین فرنانڈیز کے وکیل اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ یہ معاملہ کسی دوسری بنچ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔جسٹس مشرا نے سماعت کے دوران کہا، “اس معاملے میں ایک مسئلہ ہے۔ اس سے متعلق ایک مقدمے میں میرے بیٹے نے حکومت کی جانب سے وکالت کی تھی، اس لیے مناسب ہوگا کہ اس کیس کی سماعت کسی ایسی بنچ کے سامنے ہو جس میں ہم میں سے کوئی بھی شامل نہ ہو۔”انہوں نے ہدایت دی کہ مقدمے کو 25 جون کو نئی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج کیا جائے۔ اس فیصلے کے بعد جیکلین فرنینڈس کی عرضی پر فی الحال کوئی سماعت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکلین فرنانڈیز کے خلاف منی لانڈرنگ روک تھام قانون (PMLA) کے تحت کارروائی کی ہے۔ ایجنسی کا الزام ہے کہ مبینہ ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے حاصل کیے گئے قیمتی تحائف اور مالی فوائد کے سلسلے میں اداکارہ اس کیس سے منسلک ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ جیکلین فرنانڈیز مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتی رہی ہیں کہ وہ خود سکیش کی دھوکہ دہی کا شکار ہوئی تھیں اور کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھیں۔اب سپریم کورٹ کی نئی بنچ اس معاملے کی آئندہ سماعت کرے گی، جس پر قانونی حلقوں اور فلمی دنیا کی گہری نظر برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

3 minutes ago

FIR Against 3 Female Journalists: دہلی پولیس پر جن 3 خاتون صحافیوں نے لگایا تھا جنسی ہراسانی کا الزام، اب انہی کے خلاف ایف آئی آر درج

اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…

8 minutes ago

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

1 hour ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

2 hours ago