انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی ابھیشیک شرما تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ سورت کی ایک مشہورماڈل تانیہ سنگھ کی خود کشی کے بعد ان کومقامی پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔ جانچ میں سامنے آیا ہے کہ 23 سال کے ابھیشیک کو ہی ماڈل تانیہ نے آخری کال کی تھی۔ ایسے میں کئی اینگل کے تحت پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ 28 سال کی تانیہ فیشن ڈیزائننگ اورماڈلنگ کی فیلڈ میں کام کرتی تھیں۔ انسٹا گرام پران کے 10,000 سے زیادہ فالورس تھے۔ ان کے انسٹا گرام بایومیں لکھا ہے کہ وہ ایک ڈسک جاکی، میک اپ آرٹسٹ اور ماڈل ہیں۔
تانیہ کی خود کشی کے بعد پولیس نے سورت میں اپنی جانچ شروع کی۔ اس دوران آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاری ابھیشیک شرما کا نام سامنے آیا۔ جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ابھیشیک تانیہ سنگھ کے رابطے میں تھے۔ جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تانیہ اورابھیشیک گزشتہ کچھ وقت سے رابطے میں نہیں تھے، لیکن پولیس نے پوچھ گچھ کے لئےابھیشیک کواس لئے بلایا، کیونکہ وہ ان کے دوست تھے۔ ماڈل تانیہ کل (20 فروری) کی دیررات گھرلوٹی اوراس کے بعدا س نے خود کشی کرلی۔ ماڈل کومردہ حالت میں دیکھ کرفیملی بدحواس ہوگئی۔
تانیہ نے آخری کال ابھیشیک شرما کو کی تھی
اس معاملے میں پولیس ذرائع بتا رہے ہیں کہ تانیہ کی کال ڈیٹیل میں کئی راز چھپے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ آخری کال بھی انہوں نے ابھیشیک شرما کو ہی کی تھی۔ اس لئے پولیس فی الحال اس اینگل سے بھی جانچ کررہی ہے کہ معاشقہ توخود کشی کی وجہ تونہیں ہے۔ 28 سالہ ماڈل تانیہ نے کل خود کشی کی تھی۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ دوسال سے فیشن ڈیزائننگ اورماڈلنگ کی پڑھائی کررہی تھی۔ ماڈل تانیہ کے خود کشی کرنے کے بعد ہی پولیس نے ابتدائی شکایت درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…