انٹرٹینمنٹ

Gulshan Devaiah: متھن چکرورتی اور سنجے دت نے ’گنز اینڈ گلابز‘ میں میرے کردار کو کیا متاثر: گلشن دیویا

ممبئی: اداکار گلشن دیویا کا کہنا ہے کہ آنے والی نیٹ فلکس سیریز “گنز اینڈ گلابز” میں خوفناک قاتل آتمارام کا کردار ادا کرنے کے لیے انہیں متھن چکرورتی اور سنجے دت کی فلموں سے ترغیب ملی، جسے انہوں نے 1990 کی دہائی میں دیکھی تھی۔ 90 کی دہائی کی جھلک دکھانے والی اس کامیڈی کرائم تھرلر سیریز کو راج نڈیمورو اور کرشنا ڈی کے نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ ایک بااثر میکینک پنا ٹیپو (راج کمار راؤ) ، ایک بااثر گینگ تذبذب کا شکار وارث (آدرش گورو)، ایک ایماندار افسر سے مجرم بنے (ذولکر سلمان) اور ایک قاتل آتمارام کی کہانی ہے۔

دیویا نے کہا کہ انہوں نے نوجوانی میں متھن چکرورتی اور سنجے دت کی کئی فلمیں دیکھی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ساجن’ اور ‘کھل نائک’ میں دت کے لمبے بالوں سے لے کر متھن چکرورتی کے ریٹرو ڈریسنگ اسٹائل تک، یہ سیریز ناظرین کو 1980 اور 1990 کی دہائیوں کی کئی چیزوں کی یاد دلائے گی۔ 45 سالہ اداکار نے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کو بتایا، “ہم نے بالوں کا انداز 90 کی دہائی کے سنجے دت سے لیا ہے۔ کپڑے ویسے ہیں جیسے متھن چکرورتی کے ہوتے تھے۔ سب کچھ ایک جیسا نہیں ہے، ہم نے تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ پرانی فلموں سے بھی کچھ انسپیریشن لی گئی ہے۔

تخیل پر مبنی بہترین شو ہے ‘گنز اینڈ گلابز’

دیویا نے کہا، ”جب میں نے فلم ‘ساجن’ دیکھی تھی اس وقت میں  12 سال کا تھا۔ سنجے دت کی پہلی فلم ‘کھل نائک’ اور ‘تھانیدار’  میں نے تھیٹر میں دیکھی تھی۔ اس دور یہ فلمیں مکمل تفریحی فلمیں تھیں۔” اداکار نے کہا کہ یہ تخیل پر مبنی ایک بہترین شو ہے۔ آنجہانی اداکار ستیش کوشک بھی ‘گنز اینڈ گلابز’ میں نظر آئیں گے۔ سیریز کا پریمیئر جمعہ کے روز کیا جائے گا۔

گلشن دیویا ایک ہندوستانی اداکار ہے جو بنیادی طور پر ہندی فلموں میں نظر آتے ہیں۔ وہ فلم شیطان، ہیٹ اسٹوری اور ہنٹرر میں اپنے کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ شیطان میں ان کی اداکاری کو تنقیدی طور پر سراہا گیا اور انہیں بہترین میل ڈیبیو کے لیے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

13 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

57 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago