Met Gala 2023: ہرسال مئی کے پہلے پیرکے روزنیویارک کا میٹرو پولیٹن میوزیم کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ پیسے جمع کرنے کے لئے ایک گالا ایونٹ کا انعقاد کرتا ہے۔ اس بار بھی میٹ گالا ایونٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ اس باریکم مئی کو میٹ گالا 2023 ایونٹ منایا جائے گا۔ میٹ گالا ایونٹ اس سال میٹرو پولیٹن میوزم آف آرٹ میں منعقد ہونے والا ہے۔ اگر آپ بھی اس شاندار ایونٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں توگھربیٹھے اس کا پورا لطف اٹھاسکتے ہیں۔ اس ایونٹ میں ہالی ووڈ سے لے کربالی ووڈ تک کئی بڑے ستارے شامل ہوں گے۔
کارل لیگرفیلڈ کواعزازسے نوازا جائے گا
اس سال نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے ذریعہ میٹ گالا 2023 کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سال کے آخر میں جرمن فیشن ڈیزائنر کارل لیگرفیلڈ کو اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی ملازم، مشہورہستیاں، فیشن مغل اور کچھ مشہور ہستیاں اس پروگرام کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں۔
یہ ہوگی ایونٹ کی تھیم
کارل کے اعزاز میں ڈریس کوڈ کے ساتھ میٹ گالا 2023 کی تھیم کو ’کارل لیگرفیلڈ: اے لائن آف بیوٹی‘ کے طور پر ڈب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ نااومی کیمبیل، للی روز ڈیپ اور کارا ڈیلیونگنے کے ساتھ لیگرفیلڈ کے کئی میوزک بھی اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
اس ایونٹ کا آپ بھی اٹھا سکتے ہیں لطف
اس پروگرام کا انعقاد یکم مئی 2023 کو شام کے وقت کیا جائے گا۔ آپ کو بتادیں کہ اس سال ووگ میٹ گالا کی آفشیل لائیو اسٹریم کی میزبانی کرے گا۔ میٹ گالا 2023 دیکھنے کے خواہشمند ناظرین ووگ کی ویب سائٹ پر شام 6:30 بجے سے اس کا لطف لینا شروع کرسکتے ہیں۔ ناظرین اسے فیس بک، ٹوئٹر اورانسٹا گرام جیسے پلیٹ فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔
بالی ووڈ کے یہ ستارے ہوں گے شامل
مشہور ہالی ووڈ ستاروں کے ساتھ میٹ گالا 2023 میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہوں گی۔ واضح رہے کہ دونوں اداکارہ نے اس ایونٹ میں ریڈ کارپیٹ پر اپنا جلوہ دکھانے کی پوری تیاری کرلی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…
امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…
قاہرہ کے قریب رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھرا ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ…