لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا نام بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت اور ٹائپ کی اداکاراؤں میں شمار ہوتا تھا۔ اداکارہ شرمیلا ٹیگورنے اپنی اداکاری کے دم پر بالی ووڈ میں اپنا ایک مقام اور نام کمایا ۔ آج بھی ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والی شرمیلا ٹیگور اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی تھیں۔ شرمیلا ٹیگور نے 1968 میں کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کی تھی۔
کہیں منصور غصے میں آکررشتہ ہی نہ توڑ دیں
یہ خط لکھنے کے بعد بھی ان کا خوف مزید بڑھ گیا کہ کہیں منصور غصے میں آکررشتہ ہی نہ توڑ دیں۔ جب منصور علی خان پٹودی نے انہیں جوابی خط بھیجا تو شرمیلا ٹیگور وہ خط پڑھ کر دنگ رہ گئیں کیونکہ نواب منصور علی خان نے ڈانٹنے کے بجائے ان کی مختصر لباس والی تصاویر کی خوب تعریفیں کی کہ وہ ان میں بہت ہی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
منصور علی خن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔ انہیں ایم کے پٹودی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ منصور علی خان اور شرمیلا ٹیگورایک دوسرے کو کافی وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے اور پھر شادی کر لی۔ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کے لیے اس وقت شادی کرنا آسان نہیں تھا۔ اس کے علاوہ شرمیلا ٹیگورنے نواب پٹودی (منصور علی خان )سے شادی کی شرط بھی رکھی تھی۔
خاندان میں کسی نے بین مذہب شادی نہیں کی
شرمیلا ٹیگور کا تعلق ایک ہندو بنگالی خاندان سے تھا۔ جب کہ منصور علی خان کا تعلق ایک مسلمان گھرانے سے تھا۔ شرمیلا ٹیگورکے خاندان میں ان کے چچا اور کزنز نے بنگالیوں سے شادی کی تھی اور نواب پٹودی کے خاندان میں بھی ہر کسی نے اپنے مذہب کے اندر شادی کی تھی۔ ایسے میں شرمیلا اور نواب نے اپنے گھر والوں کو اپنے مذہب سے باہر شادی کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ شرمیلا نے خود ایک پرانے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا۔
شرمیلا-منصور کی ملاقات اس طرح ہوئی
ایم کے پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کرکٹ میچ کے بعد دہلی میں ایک پارٹی میں ملے۔ اس وقت نہ تو شرمیلا ٹیگورکو کرکٹ کا کوئی علم تھا اور نہ ہی نواب پٹودی ان کی فلمیں دیکھا کرتے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا اور پھر نواب پٹودی نے شرمیلا ٹیگور کو شادی کی پیشکش کی۔ لیکن شرمیلا نے ان کے سامنے ایک شرط رکھ دی۔
شرمیلا ٹیگور نے شادی کے لیے یہ شرط رکھی تھی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شرمیلا ٹیگور نے مذاق میں ایم کے پٹودی سے کہا تھا کہ وہ ان سے شادی تبھی کریں گی۔ جب وہ اگلے کرکٹ میچ میں لگاتار تین چھکے ماریں گے۔ آگے کیا ہوا، منصور علی خان نے اپنی شرط پوری کر دی اور اگلے میچ میں لگاتار تین چھکے مارے۔ اس کے بعد شرمیلا نے نواب پٹودی سے شادی کی۔
بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…