انٹرٹینمنٹ

Big Boss Season 17: منور فاروقی سے ناراض ہیں منارا چوپڑا؟ اداکارہ نے خود کہی یہ بات

Bigg Boss 17: بگ باس 17 میں ایک نیا موڑ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دراصل بدھ کو بگ باس نے گھر کے ساتھیوں کو نامنیشن ٹاسک دیا تھا۔ جس میں ایشا مالویہ گھر کی نئی کپتان بن گئی ہیں لیکن بوائے فرینڈ سمرتھ جورل کی حرکتوں سے ان کی کپتانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ساتھ ہی اس ٹاسک کے بعد منور فاروقی اور منارا چوپڑا کے درمیان جھگڑا ہوتا نظر آرہا ہے اور منارا نے منور کو منافق کہہ دیا ہے۔

ٹاسک میں ہوا کچھ ایسا

نامنیشن کا عمل شروع ہوتا ہے اور منارا نے انوراگ ڈوول کو اپنا نمائندہ منتخب کیا۔ انوراگ آگے آتت ہیں اور منارا کو نامزد کر دیتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد بگ باس کا کہنا ہے کہ ‘منارا بگ باس کی تاریخ میں پہلی ایسی کنٹیسٹنٹ بن گئی ہے جس نے خود کو نامزد کیا ہے۔’ منارا ناراض ہو جاتی ہیں اور انوراگ سے لڑائی شروع کر دیتی ہیں۔

 

حال ہی میں منور فاروقی کی سابق گرل فرینڈ عائشہ خان نے وائلڈ کارڈ انٹری لی ہے۔ جس کے بعد شو میں آئے روز ڈرامہ ہوتا رہا۔ گھر میں داخل ہوتے ہی عائشہ نے منور کے بارے میں کئی انکشافات کئے۔ ایک ایک کر کے انہوں نے منور سے ان تمام باتوں کا جواب طلب کیا جس کے بارے میں انہوں نے شو میں جھوٹ بولا تھا۔ دوسری جانب عائشہ کے آنے کے بعد منارا چوپڑا اور منور کے درمیان دراڑ پیدا ہوتی نظر آرہی ہے۔

ان ارکان کو اس ہفتے کیا گیا نامنیٹ

نامنیشن کا عمل ختم ہونے کے بعد، بگ باس نے اعلان کیا کہ انکیتا لوکھنڈے، ایشوریہ شرما اور انوراگ ڈوول کو اس ہفتے بے دخلی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ نیل بھٹ پہلے ہی پورے سیزن کے لیے نامزد ہیں۔

آج ہو گا نئے کپتان کا انتخاب

اس وقت منور فاروقی بگ باس کے گھر کے کپتان ہیں۔ لیکن، آج کے ایپی سوڈ میں دکھایا جائے گا کہ بگ باس گھر والوں کو ایک نیا ٹاسک دے گا۔ ٹاسک کے تحت ارکان کو گھر کے اندر لگائے گئے سیب کے درخت سے زیادہ سے زیادہ سیب جمع کرنے ہوں گے۔ فین پیج کے مطابق ایشا مالویہ یہ ٹاسک جیت کر گھر کی نئی کپتان بن گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…

49 minutes ago

Delhi’s 135-year-old ‘Central Secretariat Library: 135 سال پرانی سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری ہٹانے کی تیاری؟ سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس

سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…

1 hour ago

Pakistan fast bowler Kainat Imtiaz: پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…

3 hours ago