پوری دنیا میں آج یعنی 21 جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے منایا جا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے یوگا کا سہارا لیتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ سے لے کرشلپا شیٹی تک کئی ایسی اداکارہ ہیں، جو 50 کی ہوچکی ہیں یا ہونے والی ہیں، لیکن فٹنس کے معاملے میں یہ حسینائیں 22-20 سال کی اداکارہ کو ٹکر دے رہی ہیں۔ یہ اداکارہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے ہر روز یوگا کرتی ہیں۔ ہم بات کریں ملائیکہ اروڑہ کی تو وہ اپنے صحت مند لائف اسٹائل کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اکثر وہ اپنے ورک آؤٹ سیشن سے جاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
ملائیکہ اروڑہ جم کے علاوہ یوگا بھی خوب کرتی ہیں۔ وہ اپنا یوگا سیشن کبھی نہیں بھولتی ہیں۔ اکثراپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پریوگاسن کی کئی تصویر اورویڈیو شیئرکرتی ہیں اوران کے فائدے بھی بتاتی ہیں۔ وہ جسمانی اورذہنی صحت کے لئے یوگا کرتی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ ملائیکہ اروڑہ کے پسندیدہ یوگاسن۔
کیا ہے ملائیکہ کے فیورٹ یوگاسن
ملائیکہ اروڑہ چکی چالناسن کرنا پسند کرتی ہیں۔ اس یوگا سے ہاضمہ میں مدد ملتی ہے۔ ساتھ ہی یہ پیٹ کی مسلس کو مضبوط اور ٹون کرتا ہے۔ یہ بلڈ سرکولیشن کو بڑھتا ہے۔ یہ ریپروڈیکٹیو سسٹم کے لئے بھی اچھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ کشیدگی دور کرکے ذہنی صحت میں سدھار کرتا ہے۔
ارتھ کپوتاسن
یہ آسن پیٹھ کی جکڑن کو دورکرتا ہے۔ یہ جسم کے نچلے حصے کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اور نسوں کو آرام دیتا ہے۔
ملائیکہ اروڑہ کے علاوہ کرینہ کپور خان اور انوشکا شرما بھی یوگا پر خاص دھیان دیتی ہیں۔ یہ اداکارہ ویسے عام دنوں میں تو یوگا کرتی ہیں، لیکن انہوں نے حمل کے دوران (پریگننسی) میں بھی یوگا کرنا نہیں چھوڑا۔ کرینہ کپور خان اور انوشکا شرما اکثروبیشتر ایکسرسائز کرتے ہوئے تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اپنی پریگننسی کے دوران بھی انہوں نے اپنی صحت پرتوجہ مرکوز کرنے کے لئے یوگا کا سہارا لیا۔ کرینہ کپور خان نے تو جیہہ کی پیدائش سے قبل اپنی پریگننسی کے دوران بھی روز یوگا کرتی تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔
نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…
سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…