بھارت ایکسپریس۔
ODI World Cup 2023 Schedule: ہندوستان میں اس سال کے آخر میں ہونے والے 2023 ونڈے عالمی کپ کے شیڈول کا انتظارسبھی کرکٹ مداحوں کو کافی بے صبری کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اب سامنے آرہی رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی 27 جون کو شیڈول کے باضابطہ اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس تاریخ سے ٹھیک 100 دن بعد 5 اکتوبرکی تاریخ ہے، جس دن سے اس میگا ایونٹ کا پہلا مقابلہ کھیلے جانے کا منصوبہ ابھی تک سامنے آیا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے آئی سی سی کوکافی وقت پہلے ونڈے عالمی کپ کے شیڈول کا ڈرافٹ بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے مسلسل اعتراضات کے سبب ابھی تک شیڈول کا باضاطہ اعلان نہیں کیا جاسکا۔ پی سی بی نے ابھی تک آئی سی سی کے شیڈول سے متعلق اپنی طرف سے منظوری نہیں بھیجی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ونڈے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کا حصہ لینے سے متعلق بیان دیا تھا کہ ہم نے آئی سی سی کو پہلے ہی یہ بتا دیا تھا کہ ہم اس شیڈول سے متعلق رضامندی یا اختلاف نہیں کرسکتے۔ یہ ہماری حکومت پر منحصر کرتا ہے، جس طرح سے ہندوستانی ٹیم اپنی حکومت کی اجازت پر منحصرکرتی ہے۔
پی سی بی نے کیا یہ بڑا مطالبہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کی طرف سے بھیجے گئے ڈرافٹ شیڈول میں اپنے 2 میچوں کے مقام سے متعلق تبدیلی کا مطالبہ آئی سی سی سے کیا ہے۔ اس میں ایک مقابلہ افغانستان کے خلاف چنئی کے میدان پر جبکہ دوسرا آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو کے میدان پر۔ پاکستانی ٹیم اسپن کے لئے مددگار پچ پرافغان ٹیم کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتی۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی طرف سے اس مطالبہ کو پوری طرح سے مسترد کردیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…