انٹرٹینمنٹ

اپنا یہ پرانا ٹاک شوواپس لا رہے ہیں مہیش بھٹ، جانئے کب اورکہاں دیکھ سکتے ہیں

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد اورمشہور فلمساز مہیش بھٹ نے بالی ووڈ کو کئی بہترین فلمیں دی ہیں۔ ’عاشقی‘، ’سڑک‘ اور’زخمی‘ جیسی ان کی فلموں کو لوگوں نے کافی پسند کیا۔ فلموں کے علاوہ سال 2023 میں وہ اپنا 15 ایپیسوڈ کا ’پہچان‘ کے نام سے ایک ٹاک شو لے کرآئے تھے، جسے خوب پیارملا تھا۔ اب وہ اپنے اسی پرانے ٹاک شو کے ساتھ ایک بار پھر سے واپسی کررہے ہیں۔ ایک بار پھرسے مہیش بھٹ کچھ نئے لوگوں کی کہانیاں دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

اپنے اس شو کے لئے مہیش بھٹ نے بیساکھی کا دن منتخب کیا۔ 14 اپریل سے مہیش بھٹ کا شو’پہچان‘ شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ اوٹی ٹی ایپ سونی لیو اور سونی لیو کے یوٹیوب چینل پرآئے گا۔ ونے بھاردواج نے اس شو کو پروڈیوس کیا ہے اوراس میں 13 موثرسکھ اشخاص کی کہانی ہے۔ ہرکہانی میں جدوجہد ہے، قربانی ہے اورانسانیت کے لئے لگن ہے۔

مہیش بھٹ نے کیا کہا؟
مہیش بھٹ نے اپنے شوکے بارے میں کہا، “میں نے اپنی پوری زندگی انسانی جذبات، جدوجہد اورتلاش کی کہانیاں سنانے میں گزاردی ہیں، لیکن جب میں ان آوازوں کے ساتھ بیٹھا تومجھے ایک گہرے سچ کا احساس ہوا۔ ان لوگوں میں ناقابل یقین طاقت ہوتی ہے، جوبغیرپہچان کی پرواہ کئے خدمت کرتے ہیں۔ ‘پہچان’ نے مجھے سننے، سیکھنے اوراپنے آپ سے دوبارہ جڑنے کا موقع فراہم کیا۔”

شو کے پروڈیوسرنے کیا کہا؟
ونے بھاردواج نے شوکے بارے میں کہا، “ہم دوسرا شونہیں کرنا چاہتے تھے۔ ہم ایک ایسا تجربہ بنانا چاہتے تھے، جسے محسوس کیا جا سکے۔ بیساکھی نئی شروعات کی علامت ہے۔ اس دن ‘پہچان’ کودنیا کے سامنے لانا ایک اعزازکی بات ہے۔ یہ کہانیاں اب صرف ہماری نہیں ہیں، یہ پوری دنیا کی ہیں۔” میکرس نے 13 اپریل کوٹاک شوکے لیے ایک ٹریلرویڈیوبھی شیئرکیا ہے اور جن لوگوں کی کہانی اس شومیں دکھائی جائے گی، ان کی اوران کے سفرکی ایک چھوٹی سی جھلک دکھائی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

22 minutes ago

Entertainment News: گزشتہ ایک دہائی میں فن کی جگہ آہستہ آہستہ تفریح لے رہی ہے: ربی شیرگل

ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…

1 hour ago

CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار

گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…

2 hours ago