انٹرٹینمنٹ

India’s Got Latent controversy case: راکھی ساونت کو مہاراشٹر سائبر سیل نے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ تنازعہ کیس میں طلب کیا، اس دن ہونا ہوگا پیش

ممبئی: مہاراشٹر سائبر سیل نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازع کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ سائبر سیل نے انہیں 27 فروری کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ اداکارہ راکھی ساونت شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں جج بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی شارٹ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

معلومات کے مطابق، ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کو لے کر چل رہے تنازعہ کے ملزم رنویر الہ آبادیہ، اپوروا مکھیجا اور سمے رینا مہاراشٹر سائبر کے رابطے میں ہیں۔ ان کا بیان جمعہ کے روز ریکارڈ کیا جائے گا۔ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے مہاراشٹر سائبر آفس جائیں گے۔ یہ سبھی افسران کے بتائے ہوئے وقت پر پہنچیں گے اور اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔

مہاراشٹر سائبر سیل نے سمے رائنا کو 18 فروری کو پیش ہونے کے لیے سمن بھیجا تھا لیکن وہ ان کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ جس کے بعد سمے رینا کو جمعرات کے روز دوبارہ سمن بھیجا گیا۔ مہاراشٹر سائبر سیل نے رینا کو جلد ہی ان کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب کے پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں فحش تبصرے کے بعد سامے رینا نے شو کی تمام ایپی سوڈ یوٹیوب سے ہٹا دی تھی۔ سپریم کورٹ نے پوڈ کاسٹر اور اس سے وابستہ افراد کو اگلے نوٹس تک یوٹیوب یا دیگر پلیٹ فارمز پر کوئی بھی شو نشر کرنے سے روک دیا۔

حال ہی میں رینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسے سنبھالنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔ میں نے اپنے چینل سے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کی تمام ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔ میرا مقصد صرف لوگوں کو ہنسانا اور اچھا وقت گزارنا تھا۔ میں تمام ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا تاکہ ان کی تحقیقات کو غیر جانبداری سے مکمل کیا جا سکے۔‘‘

آپ کو بتا دیں کہ سائبر پولیس نے شو میں شامل 40 لوگوں کی شناخت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee To Rahul Gandhi: ممتا بنرجی کے رابطے میں راہل گاندھی، انڈیا اتحاد پر کلیان بنرجی کا بڑا دعویٰ

ہگلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان…

12 minutes ago

Xi Jinping to Visit the US: امریکہ جائیں گے شی جن پنگ، جانئے  کیوں چین کو لے کر ٹرمپ نے بدلا مؤقف؟

ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…

2 hours ago

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

10 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

11 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

11 hours ago