بھارت ایکسپریس۔
Meet Rekha Sister Radha: بالی ووڈ کی ایورگرین اداکارہ ریکھا اپنی خوبصورتی شاندار اسٹائل کے سبب اکثر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ فینس بھی اداکارہ کو ان کے خود کے اسٹائل اور اسے گریس کے ساتھ کیری کرنے کے انداز کو کافی پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ اپنی پرسنل لائف سے متعلق بھی کئی بارلائم لائٹ میں آجاتی ہیں۔ اس کے باوجود ایسے بہت لوگ ہیں، جنہیں ریکھا کی فیملی خاص طور پران کی چھوٹی بہن رادھا کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ہم آپ کو بتا دیں کہ ریکھا کی بہن رادھا ایک وقت میں ٹاپ ماڈل ہوا کرتی تھیں، لیکن اپنے کیریئر میں انہوں نے ایک ایسی غلطی کردی، جس نے ان کے کیریئر کو بننے سے پہلے ہی برباد کردیا تھا۔
اداکارہ ریکھا کی فیملی کافی بڑی ہے۔ ان کی 6 بہنیں اورایک بھائی ہے۔ دراصل، اداکارہ کے والد جیمینی گنیشن نے تین شادیاں کی تھیں۔ پہلی بیوی سے ان کی چار بیٹیاں تھیں۔ دوسری بیوی سے ان کی دو بیٹیاں تھیں جبکہ ایک بیٹا اوربیٹی ان کی تیسری بیوی ساوتری سے تھے۔ اپنے سبھی بھائی-بہنوں میں ریکھا کی سگنی بہن رادھا ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ رادھا دیکھنے میں بالکل اپنی بہن ریکھا کی کاپی لگتی ہیں۔ وہ دیکھنے میں کافی خوبصورت ہیں اور ایک وقت پر ٹاپ ماڈل رہ چکی ہیں۔ رادھا نے تمام تمل فلموں میں کام کیا ہے۔ ساتھ ہی مشہورمیگزین کے لئے فوٹو شوٹ تک کرایا ہے۔ دراصل، فلموں میں آنے سے پہلے رادھا کی ماڈلنگ میں کافی دلچسپی تھی۔
ایک غلطی نے برباد کردیا کیریئر
میڈیا رپورٹس کے مطابق، راج کپوررادھا کو رشی کپورکے اپوزٹ فلم بابی میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ اس کے لئے انہوں نے رادھا کو فلم کا آفربھی دیا تھا، لیکن اس وقت رادھا نے فلم کا آفرٹھکرا دیا، جس کے بعد یہ رول ڈمپل کپاڑیا کو آفرہوا۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پرتہلکہ مچا دیا۔ سپر-ڈپرہٹ رہی فلم نے راتوں رات ڈمپل کپاڑیاں کو بڑا اسٹار بنا دیا۔
سال 1981 میں ریکھا کی بہن رادھا نے گلیمرانڈسٹری کو چھوڑکر گھربسا لیا۔ انہوں نے اپنے بچپن کے دوست عثمان سعید کے ساتھ شادی کرلی اوریو ایس میں مقیم ہوگئے۔ رادھا اورعثمان کے دوبیٹے ہیں۔ ان کے ایک بیٹے ایس ایم عباس ساؤتھ انڈسٹری کے مشہورڈائریکٹر ہیں۔ واضح رہے کہ رادھا اورعثمان کے دو بیٹے ہیں اوردونوں ہی شادی شدہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…