Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan Box Office Collection Day 3: عید الفطر 2023 کے موقع پر 22 اپریل کو سلمان خان اسٹارر موسٹ اویٹیڈ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی فلم باکس آفس پر بھی اچھا کلیکشن کر رہی ہے۔ حالانکہ فلم کی اوپننگ اپنے آپ میں کچھ خاص نہیں رہی، لیکن ویکنڈ پر فلم نے رفتار پکڑی اور ٹکٹ کھڑکی پر کئی کروڑ کمائے۔
ویکنڈ کلیکشن نے سلمان خان کو بھی خوش کردیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے فلم پر بہت سارا پیار برسانے کے لئے فینس اور ناظرین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ آئیے ہاں جانتے ہیں کہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے ریلیز کے تیسرے دن یعنی اتوار کو کتنی کمائی کی ہے؟
KKBKKJ نے تیسرے دن کتنی کمائی کی؟
فرہاد سام جی کی ہدایت کاری میں بنی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے پہلے دن محض 13 کروڑ روپئے کمائے۔ سلمان خان کی فلم کے لئے یہ اچھی اوپننگ نہیں مانی گئی، لیکن 22 اپریل کو عید کی چھٹی کے دن ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ دیکھنے کے لئے ناظرین کی بھیڑ سنیما گھروں میں امنڈ پڑی اور نتیجہ یہ ہوا کہ فلم کا کلیکشن بھی بڑھا اور فلم نے دوسرے دن 25 کروڑ کا بزنس کیا۔
وہیں تیسرے دن یعنی اتوار کے روز سلمان خان کی فلم کی کمائی کی شروعات اعدادوشمار بھی آگئے ہیں۔ سکنلک کی رپورٹ کے مطابق، فلم نے اتوار کو 26.25 کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا کل کلیکشن اب 64.25 کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔
سلمان خان کی فلم نے 50 کروڑ کا اعدادوشمار پار کیا
سلمان خان کی حالیہ ریلیز نے تین دنوں میں 50 کروڑ روپئے کا اعدادوشمار پار کرلیا ہے۔ فلم کے اس کلیکشن کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ آخر کار بھائی جان کی فلم کا جادو چل ہی گیا۔ فلم کی کاسٹ کی بات کریں تو ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے علاوہ وینکٹیش، بھومیکا چاؤلہ، جگپتی بابو، وجیندر سنگھ، شہناز گل، راگھو جویال، پلک تیواری، جسّی گل، سدھارتھ نگم نے اہم کردار نبھایا ہے۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…