Kiran Rao On Divorce: بالی ووڈ اداکار عامرخان اور کرن راو کے طلاق کو تین سال ہوچکے ہیں۔ دونوں نے 16 سال کا لمبا سفرطے کرنے کے بعد 2021 میں اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ طلاق کے بعد بھی ان کے درمیان کافی اچھا تال میل دیکھنے کو ملتا ہے۔
دونوں اکثرفیملی اوراپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ حال ہی میں دونوں نے لاپتہ لیڈیزفلم بھی دیکھی تھی۔ اپنے رشتے اورطلاق سے متعلق کرن راو ہمیشہ سے بہت مطمئن رہی ہیں۔ حال ہی میں کرن راو نے ایک انٹرویو میں اپنے طلاق کے بارے میں کھل کربات کی۔
طلاق کے بعد میں بہت خوش ہوں: کرن راو
کرن راو نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں کہا- ’مجھے لگتا ہے کہ رشتوں کو وقت وقت پر ازسرنو وضاحت کرنی ہوتی ہے کیونکہ ہم بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کے طورپر بھی بدلتے ہیں۔ ہمیں الگ چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اور مجھے لگا کہ یہ طلاق مجھے خوش کردے گا اور ایمانداری سے کہوں تو اس نے مجھے بہت خوش کیا ہے۔ اسے آپ ایک خوشنما طلاق کہہ سکتے ہیں۔
اب نہیں ہوتا اکیلے پن کا احساس
کرن راو نے مزید کہا کہ جب میری شادی نہیں ہوئی تھی تب میں لمبے وقت تک اکیلی رہی تھی۔ میں نے شادی سے پہلے اپنی زندگی اورآزادی کا پورا لطف لیا۔ اس وقت مجھے اکیلا پن محسوس ہوتا تھا، لیکن اب نہیں کیونکہ میں اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ بیشتر لوگ طلاق کے بعد اکیلا پن محسوس کرکے پریشان ہوتے ہیں، لیکن مجھے یہ کبھی محسوس نہیں ہوا کیونکہ مجھے عامرخان اوراپنی فیملی کا پورا سپورٹ ملا ہے۔ اس لئے اصل میں یہ صرف اچھی چیزیں ہی رہی ہیں۔ یہ ایک بہت ہی خوشحال طلاق رہا ہے۔
دونوں کے درمیان نہیں ختم ہوا پیار
کرن راونے عامرخان اور اپنے پیار سے متعلق کہا کہ میرے اور عامرخان کے درمیان پیارختم نہیں ہوا ہے۔ ہم دونوں کے درمیان پیار بہت ہے۔ کئی ساری یادیں ہیں، بہت سارے ہنسنے کے لمحات ہیں۔ ہم لوگوں کو کسی بھی پیپرکی ضرورت نہیں ہے کہ ہم لوگ شادی شدہ ہیں۔ کیونکہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ ہم لوگ ایک دوسرے کے لئے کیا ہیں۔ یہ ایک ایسی شراکت داری ہے، جو طلاق کے باوجود وقت کی کسوٹی پر کھری اترے گی۔
بھارت ایکسپریس–
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…