انٹرٹینمنٹ

Kangana Ranaut Shares Fitness Video: کنگنا رانوت جم میں جم کر بہا رہی ہیں پسینہ، ویڈیو شیئر کرکے کیا یہ بڑا اعلان

Kangana Ranaut Shares Fitness Video on Twitter: کنگنا رانوت کا شماربالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ میں ہوتا ہے۔ وہ ناظرین کے درمیان مہیلا پردھان فلموں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہیں کنگنا رانوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہے، جس میں اداکارہ کبھی اسٹنٹ ویڈیو تو کبھی ورک آؤٹ کا ویڈیو ٹوئٹر پر فینس کے درمیان شیئر کرتی ہوئی نظرآتی ہیں۔ اس درمیان منگل کوکنگنا رانوت نے پھرسے اپنا ایک ورک آؤٹ  کرتے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس میں اپنے فینس کو بھی بہتر ہیلتھ کے تئیں بیدار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ صبح کا روٹین- ہمیشہ زندگی میں ایک بات رکھیں، جو فٹ ہے، وہ ہٹ ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے کہا کہ اپنی صحت کے تئیں کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔ غیرصحتمند عادتوں اورمایوس لوگوں سے فاصلہ بنائے رکھیں۔ ہمیشہ اچھے شخص کی کمپنی میں رہ کرانجوائے کریں، لیکن اگرایسے لوگوں کوآپ سامنے سے نہیں ملتے ہیں تو ان کی لکھی کتابوں کو پڑھیں اورسیکھیں۔

وہیں دوسری طرف کنگنا رانوت کے اس ویڈیو پرسوشل میڈیا پر فینس خوب ردعمل کا اظہارکر رہے ہیں۔ کنگنا رانوت نے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے اندرا گاندھی کے رول میں خود کو ڈھال چکی تھیں اور اب وہ خود کو ایک نئے رول کے لئے تیار کر رہی ہیں۔ بات کریں اگر کنگنا رانوت کی فلم ایمرجنسی کی تواس میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم میں سال 1975 میں ملک میں لگائے گئے ایمرجنسی کے دور کو دیکھا گیا ہے۔ اس فلم میں کنگنا رانوت اندرا گاندھی کے کردار میں نظرآئی ہیں۔ کنگنا رانوت نے خود اس فلم کی ہدایت کاری کی ہے۔

اسی ماہ ریلیز ہوگی ’ٹکو ویڈس شیرو‘

اس کے علاوہ فلم ’ٹکو ویڈس شیرو‘ بھی 23 جون کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم پرریلیز ہونے کے لئے تیار ہے، جسے کنگنا رانوت کی ’منیکرنیکا‘ فلمز نے بنایا ہے۔ وہیں دوسری طرف، کنگنا رانوت بھی اس فلم سے متعلق کافی ایکسائیٹڈ ہیں کیونکہ یہ ’منیکرنیکا‘ فلم کے تحت پہلی ٹائٹل فلم ہے۔ اس فلم میں نوازالدین صدیقی اوراونیت کوراہم کردارمیں نظرآئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

20 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

23 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago