بالی ووڈ کی بے باک اور متنازعہ بیان کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی فلم ‘ایمرجنسی’ کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ جس میں وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ لیکن اداکارہ کی یہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری نظر آرہی ہے۔ جس کے حوالے سے کنگنا نے اب بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اس کے لیے عدالت جانے کو تیار ہیں۔
فلم ‘ایمرجنسی’ کو سنسر سے سرٹیفکیٹ نہیں ملا – کنگنا
دراصل کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی فلم ‘ایمرجنسی’ کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، اداکارہ نے کہا کہ بہت سی افواہیں اڑ رہی ہیں کہ ایمرجنسی کو سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔ لیکن یہ ایسا نہیں ہے۔ہماری فلم کلیئر ہو گئی۔ لیکن اس کی تصدیق روک دی گئی ہے۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں جان سے مارنے کی بہت دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سینسربورڈ کو بھی کافی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جس کے بعد ہم پر مسز گاندھی کے قتل کو نہ دکھانے کا دباؤ ہے۔ پنجاب فساد نہ دکھانے کا دباو ہے۔ تو اب سمجھ نہیں آرہا کہ اب کیا دکھاؤں؟ یہ میرے لیے بہت حیران کن وقت ہے۔
سنسر بورڈ بہت تذبذب کا شکار ہوگیا، کنگنا رناوت
اس سے قبل، آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے، کنگنا نے کہا تھا، “جس دن میری فلم کو سنسر سے سرٹیفکیٹ ملنے والا تھا، بہت سارے لوگوں نے بہت ڈرامہ رچایا تھا، اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ سنسر بورڈ بہت ہچکچا رہا ہے۔ ان کے ساتھ بھی بہت سے مسائل ہیں، لہذا میں امید کرتی ہوں کہ ہماری فلم ریلیز ہو گی۔کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو میں اس کے لیے لڑنے کو تیار ہوں۔ فلم کی حفاظت کے لیے عدالت جاؤں گی۔ کیونکہ آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ ہمیں تاریخ دکھانی ہے۔ تقریباً 70 سال کی ایک خاتون کو اس کے گھر میں 30 سے 35 گولیاں ماری گئیں۔ اب آپ اسے نہیں دکھانا چاہتے۔ کیونکہ ظاہر ہے، آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو کسی کو تکلیف پہنچے گی۔ لیکن آپ کو تاریخ دکھانی ہوگی کہ انہیں کیسے مارا گیا؟کنگنا نے آخر میں یہ بھی کہا، “وہ ایک فنکار کی آواز اور آزادی کو دبانے جارہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے تو بندوقیں بھی لہرائی ہیں اور ہم بندوقوں سے نہیں ڈرتے۔آپ کو بتادیں کہ کنگنا رناوت کی یہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…