انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: صرف ’ٹچ‘ میں رہنا کافی نہیں، دل سے جڑنا بھی رشتے میں ضروری: آدتیہ رائے کپور

نئی دہلی: اداکار آدتیہ رائے کپور اپنی آنے والی فلم ’میٹرو… ان دنن‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے اداکار نے دل سے جڑے رشتوں پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے دور میں لوگ مسلسل باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن حقیقت میں لگاؤ کم ہوتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ صرف ٹچ میں رہنا کافی نہیں ہوتا ہے، دل سے جڑنا بھی ضروری ہوتا ہے، تاکہ رشتہ گہرا اور مضبوط بنا رہے۔

آدتیہ نے کہا کہ فلم ’میٹرو… ان دنن‘ میں بہت سی کہانیاں ہیں، جو آج کے پیار اور رشتوں کے بارے میں ہیں، جہاں کبھی لوگ جڑ جاتے ہیں اور کبھی ٹوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ کہانیاں صرف علیحدگی کے بارے میں نہیں ہیں، بلکہ تعلق کے بارے میں بھی ہیں۔ آج کی دنیا میں، ہم پہلے سے زیادہ جڑے ہوئے ہیں۔‘‘

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’اگر آپ چاہیں تو آپ کسی سے فوری طور پر جڑ سکتے ہیں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس سے رشتہ بہتر ہوگا یا نہیں۔ اور یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہمیں اپنے آپ سے بار بار پوچھنا چاہیے۔ کیونکہ بعض اوقات ہم ہر وقت کسی سے بات کرتے رہتے ہیں، لیکن اگر وہ گفتگو دل سے نہ ہو، تو وہ بات کرنے کا مطلب کیا رہ جاتا ہے؟‘‘

آدتیہ نے مزید کہا، ’’کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ ہم اپنے دوستوں سے جڑے ہوئے ہیں کیونکہ ہم ایک دوسرے کو میمز بھیجتے رہتے ہیں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ یہ چیزیں واقعی بامعنی گفتگو ہیں یا نہیں۔ یہ پیغامات گہری گفتگو کی جگہ نہیں لے سکتے۔‘‘ اداکار نے کہا کہ اسی لیے میرا ماننا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے رشتوں کے بارے میں سوچتے رہیں اور یہ سمجھیں کہ کیا صرف بات کرنے کا مطلب ہے کہ ہم واقعی جڑے ہوئے ہیں یا یہ محض ایک دکھاوا ہے۔

4 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی فلم

فلم میں ادتیہ رائے کپور کے ساتھ اداکارہ سارہ علی خان ہیں۔ ’میٹرو… ان دنن‘ جدید اور پیچیدہ رشتوں کی کہانی ہے۔ فلم میں آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان کے علاوہ علی فضل، فاطمہ ثنا شیخ، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین شرما، انوپم کھیر اور نینا گپتا بھی ہیں۔ فلم 4 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

25 minutes ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

34 minutes ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

1 hour ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

1 hour ago