انٹرٹینمنٹ

Birthday Special: کبھی مہینے میں 6 ہزار کماتا تھا بالی ووڈ کا یہ اسٹار اداکار، عالیشان گھر اور اتنے کروڑ کے مالک

Birthday Special: بالی ووڈ کے خوبصورت اداکار جان ابراہم آج اپنا 53واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ دو دہائی سے زیادہ وقت سے سرگرم یہ اداکار اب بھی فلموں میں لیڈ رول نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئرکی شروعات 22 سال پہلے کی تھی اورآج بھی بڑے پردے پران کی موجودگی کا جلوہ قائم ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جان ابراہم ایک ایسی فلم میں ویلین بھی بن چکے ہیں، جس نے باکس آفس پر1000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی کمائی کرکے تہلکہ مچا دیا تھا۔

ممبئی میں ہوئی پیدائش

جان ابراہم کی پیدائش 17 دسمبر، 1972 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ فلموں میں آنے سے پہلے انہوں نے نوکری بھی کی، جہاں انہیں بے حد کم سیلری ملتی تھی۔ دھیرے دھیرے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور ہزاروں کی نوکری سے کروڑوں روپئے کی جائیداد کے مالک بن گئے۔ اس کے باوجود جان ابراہم سادہ زندگی جینے میں یقین رکھتے ہیں۔

پہلی تنخواہ تھی صرف 6,500 روپئے

آج بھلے ہی جان ابراہم بڑے اسٹارہوں، لیکن شروعاتی دنوں میں انہوں نے اقتصادی بحران کا سامنا کیا۔ کالج کے وقت انہوں نے اپنے دوست سے 500 روپئے ادھارملے تھے تاکہ بس اور آٹو سے سفرکرسکیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرتے تھے، تو ان کی پہلی تنخواہ صرف 6,500 روپئے تھی۔

فلموں میں سفراور 1000 کروڑ

جان ابراہم نے سال 2003 میں فلم ”جسم“ سے ڈیبیوکیا۔ انہیں اصلی پہچان ”دھوم“ سے ملی۔ اس کے بعد انہوں نے بٹلہ ہاوس، ستیہ میو جیتے، ویلکم بیک، ریس-2 اور ہاوس فل-2 جیسی فلموں میں کام کیا۔ سال 2003 میں آئی فلم ”پٹھان“ میں انہوں نے ویلین کا رول نبھایا، جس نے ورلڈ وائڈ 1055 کروڑ روپئے کی کمائی کی۔

جان ابراہم کا نیٹ ورتھ اورعالیشان گھر

کبھی 6,500  روپئے کی نوکری کرنے والے جان ابراہم آج ایک فلم کے لئے 20 سے 25 کروڑ روپئے فیس لیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی نیٹ ورتھ تقریباً 251 کروڑ روپئے ہے۔ جان ابراہم ممبئی کے باندرہ میں اپنی فیملی کے ساتھ 60 کروڑ روپئے کی قیمت والے عالیشان گھرمیں رہتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Adani’s Dhamra Port: اڈانی کا دھامرا پورٹ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا ہندوستان کی بن گئی پہلی نجی بندرگاہ

دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…

51 minutes ago

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

1 hour ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

1 hour ago

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

2 hours ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

2 hours ago