Jaya Bachchan Net Worth: بالی ووڈ کی سینئراداکارہ جیا بچن اپنی اداکاری کے ساتھ سیاسی سفر اور سوشل سروس کے لئے جانی جاتی ہیں۔ جیا بچن ابھی بھی انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ وہ کچھ وقت پہلے راکی اوررانی کی پریم کہانی میں نظرآئی تھیں۔ جیا بچن کی فلم میں اداکاری دیکھ کرفینس دیوانے ہوگئے تھے۔ ان کا فلم میں غصے والا اوتار دیکھ کر فینس کو ان کا پیپرا جی کو ڈانٹنا یاد آگیا تھا۔
جیا بچن نے 15 سال کی عمر سے ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا اوراب وہ 75 سال کی ہوچکی ہیں۔ جیا بچن کو انڈسٹری میں 60 سال ہوچکے ہیں۔ سیاست میں بھی سماجوادی پارٹی سے وہ چار بار راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ پانچویں باربھی سماجوادی پارٹی انہیں راجیہ سبھا بھیج رہی ہے۔ اپنے فلم اورسیاسی کیریئرمیں جیا بچن نے خوب پیسا کمایا ہے۔ ان کی نیٹ ورتھ سن کرآپ حیران رہ جائیں گے۔
اتنے کروڑ کی مالکن ہیں جیا بچن
جیا بچن نے حلف نامہ میں بتایا تھا کہ ان کے پاس کل 1001 کروڑ روپئے کی جائیداد ہے۔ جیا بچن پرواجبات 105.64 کروڑ روپئے ہیں۔ انہوں نے یہ حلف نامہ 2018 میں داخل کیا تھا۔ جیا بچن نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے پاس 9 لاکھ کا پین ہے اور 51 لاکھ کی گھڑیاں ہیں۔ امیتابھ بچن کے پاس 3.4 کروڑ روپئے کی گھڑیاں ہیں۔
جیا بچن کے پاس ہے صرف ایک گاڑی
سال 2018 کے اپنے ایفیڈیوٹ میں یہ جانکاری دی گئی تھی کہ جیا بچن کے پاس 8 لاکھ کی ٹاٹا کوائلس ہے، ان کے پاس صرف ایک یہی گاڑی ہے۔ وہیں امیتابھ بچن کے پاس تین کروڑ روپئے کی رالس رائس، دو کروڑ کی مرسڈیزبینچ سمیت کل 11 گاڑیاں ہیں۔ جیا بچن نے ریسیڈنشیل پراپرٹی کی تفصیل بھی شیئرکی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بگ بی اور ان کے پاس بھوپال، نوئیڈا، دہلی، پونے، گاندھی نگراور ممبئی کے علاوہ فرانس کے بروگون پلگیس میں 3,175 اسکوائرمیٹر کی ریسیڈینشیل پراپرٹی ہے۔ جیا بچن کے پاس لکھنؤ کے کاکوری میں 1.22 ہیکٹیئر زرعی زمین ہے، جس کی قیمت 2.2 کروڑ روپئے ہے۔
ہیما مالنی سے کئی گنا زیادہ ہے جائیداد
ہیما مالنی نے سال 2019 کے انتخابی حلف نامہ میں اپنی کل جائیداد کی تفصیل دی تھی، جس کے مطابق ان کے پاس کل 249 کروڑ روپئے کی جائیداد ہے، جس میں سے 114 کروڑ ان کی اور 135 کروڑ شوہر دھرمیندر کی ہے۔ واضح رہے کہ جیا بچن کو پانچویں بارسماجوادی پارٹی راجیہ سبھا بھیجنے جا رہی ہے۔ جیا بچن جلد ہی پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو جیا بچن آخری بار راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظرآئی تھیں۔ ان کے پاس ابھی کئی فلمیں ہیں۔ جیا بچن اپنے بیانوں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اپنے بات کرنے کے طریقے کی وجہ سے انہیں ٹرول بھی کیا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…