بھارت ایکسپریس-
شاہ رخ خان کی فلم جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ (Image Source: Instagram/IamSRK )
Jawan Trailer Announcement: شاہ رخ خان کی فلم جوان کا فینس بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ سال کی شروعات میں پٹھان سے دھمال مچانے کے بعد جوان سے لوگوں کو دل جیتنے کے لئے ایس آرکے تیارہوگئے ہیں۔ فلم کا ٹریلر جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے۔ ریلیز سے پہلے فلم سے متعلق میکرس ہنٹ دے رہے ہیں، جس کے بعد سے فینس میں اسے لے کر ایکسائٹمنٹ اور بڑھ رہی ہے۔ اب میکرس نے ایک اورموشن پوسٹرشیئر کیا ہے، جس میں ٹریلر کی اناوسمنٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
ریڈ چلیز نے جوان کا ایک موشن پوسٹرشیئرکیا ہے، جس میں ایک واکی-ٹاکی پرجوان لکھا ہے اوراناونسمنٹ کمنگ سون (اعلان جلد ہونے جا رہا ہے) لکھا ہے۔ اس موشن پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ریڈ چلیزنے لکھا- اسٹے ٹیونڈ۔ جوان ٹریلر۔
فینس نے ظاہر کیا ردعمل
یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد فینس بہت ایکسائیٹیڈ ہوگئے ہیں۔ وہ بہت سارے کمنٹ کر رہے ہیں۔ ایک فین نے لکھا- کنگ آف بالی ووڈ۔ وہیں دوسرے نے لکھا- جوان طوفان لائے گا۔ وہیں کچھ لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ 10 جولائی کو جوان کا ٹریلر ریلیز ہوگا۔
نین تارا کا لُک ہوا لیک
سوشل میڈیا پر نین تارا کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر ہرکوئی کہہ رہا ہے کہ یہ نین تارا کا جوان میں لُک ہونے والا ہے۔ تصویر میں نین تارا نے پنک رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ روم بیٹھی ہوئی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوا ہے کہ یہ نین تارا کا فلم میں لُک ہے یا نہیں۔
جوان کی بات کریں تو اس میں شاہ رخ خان ڈبل رول میں نظرآنے والے ہیں۔ ان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتوپتی اور سانیا ملہوترا بھی فلم میں اہم کردار نبھاتے ہوئے نظرآئیں گی۔ رپورٹس کی مانیں تو فلم میں دیپیکا پادوکون کا کیمیو بھی ہے۔ اس فلم کو اٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ 7 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس-
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…