انٹرٹینمنٹ

Shahrukh Khan ‘Jawan’ Preview: جوان‘ کے ٹریلر میں الگ-الگ انداز میں نظر آئے کنگ خان، ایکشن سین دیکھ کر فینس کے اڑ گئے ہوش

Shahrukh Khan Jawan Preview: انتظار ختم ہوگیا ہے اور شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلرآج 10 جولائی کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان لیڈ رول کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ تمل ڈائریکٹر اٹلی نے اس کی ہدایت کاری کی ہے۔ شاہ رخ خان کے علاوہ ’جوان‘ میں نین تارا، وجے سیتوپتی اور ثانیہ ملہوترا بھی ہیں۔ 2 منٹ 12 سیکنڈ کے ’جوان‘ کے اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کےالگ الگ لُک دیکھنے کو ملے ہیں۔

وہیں فلم میں آڈینس کے لئے سرپرائز ایلیمنٹ کے طور پر دیپیکا پادوکون کو بھی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ ’جوان‘ کے ٹریلرریلیز سے پہلے کے اس ویڈیو میں شاہ رخ خان زبردست ایکشن میں نظرآرہے ہیں۔ نین تارا کا اسٹائل اور لُک بھی بہترین ہے۔ وجے سیتوپتی کی صرف ہلکی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ وہیں، دیپیکا پادوکون کو اسپیشل اپیئرنس میں مینشن کیا گیا ہے۔ وہ ساوتھ انڈین لُک میں نظرآرہی ہیں اور بارش بھی بھیگتے ہوئے کسی شخص کو پٹخ رہی ہیں۔

’جوان‘ کے ٹریلرکو سوشل میڈیا پر ملا رسپانس

شاہ رخ خان کی سال 2023 کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’جوان‘ کا پریویوآج 10 بج کر 30 منٹ پر ریلیز ہوگیا۔ پریویو میں کنگ خان حیران کن انکشاف کرنے والے الگ الگ اوتار میں دھوم مچاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ پریویو میں زبردست ایکشن کی جھلک بھی مل گئی ہے۔ وہیں کنگ خان کی فلم کا پریویو ریلیز ہوتے ہی اسے فینس کا زبردست رسپانس ملا ہے۔ فینس نے اسے اب تک کا بیسٹ ٹیزر بتایا ہے، ساتھ ہی فلم کو بلاک بسٹر بھی ڈکلیئر کردیا ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے ایک فین نے شاہ رخ خان کے الگ الگ لُک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ جوان پریویو اب تک میرے ذریعہ دیکھا گیا سب سے اچھا ٹیزر ہے۔ کوئی دیگرلفظ میں اسے ڈسکرائب نہیں کرسکتے ہیں۔

فینس کو پسند آرہا ہے ’جوان‘  کا ٹریلر

کئی اور فینس نے بھی ’جوان‘  کے ایکشن پیکڈ پریویو کی خوب تعریف کی ہے۔ ایک فین نے لکھا،  ”وہ واک جو باکس آفس کے ہرموجودہ ریکارڈ کو چکنا چور کردے گی۔ کنگ شاہ رخ خان یہاں ہیں۔“ وہیں ایک فین نے جوان سے شاہ رخ خان کے لُک کی دو تصویر شیئر کرکے لکھا، ”یہ دونوں لُک تھیئیٹر میں دھمال مچانے والے ہیں۔“

’جوان‘ کب ریلیز ہوگی

واضح رہے کہ ’جوان‘ میں شاہ رخ خان، نین تارا اور وجے سیتوپتی ہیں۔ فلم میں دیپیکا پادوکون کا بھی اسپیشل اپیئرنس ہے۔ فلم کے پریویو میں شاہ رخ خان کو میٹرو کے اندر نچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہیں پریویو میں دیپیکا پادوکون کی بھی جھلک ملی ہے۔ فلم 7 ستمبر، 2003 کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

9 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

9 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

9 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

9 hours ago