انٹرٹینمنٹ

Jawan BO Collection Day 10: جوان نے پٹھان کا ریکارڈ توڑا ،جوان نے کی تابٹر توڑ کمائی ! جانیں کیا  ہے آج کا کلیکشن

Jawan BO Collection Day 10: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ان دنوں فلم ‘جوان’ کو لے کر شرخیوں  میں ہیں۔ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں شاندار کمائی کی ہے۔ فلم نے دوسرے ویک اینڈ میں بھی شاندار کلیکشن کیا ہے۔ اس کی گرج کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کو ریلیز ہوئے 10 دن ہو گئے ہیں۔ فلم نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں زبردست کمائی کی تھی اور ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز  اپنے نام کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویک اینڈ  کے دنوں میں ‘جوان’ کا کلیکشن کچھ گھٹتا ہوا نظر آیا۔ لیکن اپنے دوسرے ویک اینڈ میں شاہ رخ خان کی فلم نے ایک بار پھر باکس آفس پر کم بیک کیا ہے۔
جلد ہی ہندوستان میں 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی

اٹلی کمار کی فلم ‘جوان’ کو لے کر بہت ہی زیادہ  پرجوش ہیں کہ یہ جلد ہی ہندوستان میں 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی۔ ساتھ ہی یہ قیاس  بھی لگیا جارہا ہے کہ اگر فلم کی کمائی اسی طرح جاری رہی تو فلم جلد ہی دنیا بھر کے باکس آفس پر 750 کروڑ روپے کا بزنس کر لے گی۔ اس کے ساتھ ہی اگر ہم فلم کے 10ویں دن یعنی دوسرے ہفتہ کو ہونے والے کلیکشن کی بات کریں تو ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلم نے 10ویں دن 31.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے بعد ہندوستان میں اس کا کل کاروبار 440.48 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے دنیا بھر میں 725 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

اپنے 9 ویں دن کے  کلیکشن کے ساتھ، ‘جوان’ 400 کروڑ کے کلب میں شامل

اپنے 9 ویں دن کے مجموعہ کے ساتھ، ‘جوان’ 400 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گیا تھا۔ فلم نے نویں دن صرف 18.1 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اب فلم کی 10ویں دن کی کمائی بھی سامنے آگئی ہے۔ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ‘جوان’ نے ریلیز کے 10ویں دن 31.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی فلم کا کل کلیکشن 440.48 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

جوان نے ‘پٹھان’ کا ریکارڈ توڑ دیا

شاہ رخ خان نے ‘جوان’ کے ذریعے اپنی ہی بلاک بسٹر ہٹ فلم ‘پٹھان’ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دراصل جہاں ‘جوان’ نے اپنی ریلیز کے 10ویں دن 31.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، وہیں ان کی پچھلی فلم ‘پٹھان’ نے 10ویں دن صرف 14 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

47 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

54 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago