Jawan Box Office Collection Day 3: شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے باکس آفس پرخوب کمائی کر رہی ہے۔ جہاں ‘جوان’ نے اپنے پہلے دن باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دئے وہیں دوسرے دن فلم کے بزنس میں کمی دیکھنے میں آئی۔فلم ویک اینڈ پر ایک بار پھر ٹریک پر لوٹ آئی۔
‘جوان’ نے ریلیز کے پہلے دن 75 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دوسرے دن فلم کے کلیکشن میں کمی دیکھنے میں آئی اور فلم نے صرف 53 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم کے تیسرے دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔ ساکنلک کے مطابق ‘جوان’ نے تیسرے دن 74.5 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ فلم کا کل کلیکشن 202.73 کروڑ ہو گیا ہے۔
‘جوان’ 200 کروڑ کے کلب میں شامل
شائقین کے سروں پر شاہ رخ خان کا کریز ہے۔ فلم کو لے کر لوگ کتنے پرجوش تھے اس کا نتیجہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔ ‘جوان’ سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے اور شائقین اسے بہت پیار دے رہے ہیں۔ فلم صرف تین دنوں میں 200 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ ریلیز ہوتے ہی ‘جوان’ نے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
گدر 2 پر ہوا ‘جوان’ کا اثر
یہ بھی پڑھیں : جی20 رہنما مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ پہنچنا شروع، وزیر اعظم مودی کر رہے ہیں استقبال
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے سنی دیول کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی سیکوئل فلم ‘گدر 2’ باکس آفس پر نئے ریکارڈ بنا رہی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘جوان’ کی ریلیز کے بعد ‘گدر 2’ پر خاصا اثر دیکھا گیا ہے۔ سنی دیول کی فلم کو ریلیز ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے اور ریلیز کے 30 ویں دن ‘گدر 2’ نے صرف 1.45 کروڑ روپے کا ہی بزنس کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…