جوان نے کمائی کے معاملے میں تمام ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنی ہی بلاک بسٹر ہٹ فلم پٹھان کے لائف ٹائم کلیکشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ شائقین شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور یہ انتظار 7 ستمبر کو فلم کی ریلیز کے ساتھ ختم ہو گیا تھا۔ ایسے میں شائقین نے فلم پر بے پناہ محبت کی بارش کی اور نتیجہ یہ نکلا کہ فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ اپنے زبردست کلیکشن سے شاہ رخ خان کی فلم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں اور اب بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
جہاں ‘جوان’ نے 16ویں دن 7.6 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، وہیں اب 17ویں دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔ دوسرے ہفتے باکس آفس پر ‘جوان’ کی کمائی میں کمی آئی تھی، لیکن اب ویک اینڈ پر ‘جوان’ کے بزنس میں تیزی آگئی ہے۔ ساکنلک کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم نے 17ویں دن 13 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔
‘جوان’ کو ریلیز ہوئے 17 دن ہوچکے ہیں اور فلم اب گھریلو باکس آفس پر 600 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ‘جوان’ کے ذریعے شاہ رخ خان نے سنی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی اور بلاک بسٹر ہٹ فلم ‘گدر 2’ کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
‘گدر 2’ نے اب تک 44 دنوں میں گھریلو باکس آفس پر 522.84 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ وہیں ‘جوان’ نے صرف 17 دنوں میں کل 546.58 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ شاہ رخ خان نے ‘جوان’ کے ذریعے نہ صرف دیگر ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑا ہے بلکہ اپنی ہی بلاک بسٹر ہٹ فلم ‘پٹھان’ کا لائف ٹائم کلیکشن ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘پٹھان’ کا لائف ٹائم کلیکشن 540.51 کروڑ روپے ہے۔
اس شاندار کلیکشن کے ساتھ ‘جوان’ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کے نام تھا جو اس سال جنوری میں ریلیز ہوئی تھی۔ ‘جوان’ کے بعد اب شاہ رخ خان فلم ڈنکی سے نئے ریکارڈ بنانے کو تیار ہیں۔ یہ فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس میں تاپسی پنو ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…