انٹرٹینمنٹ

Janhvi Kapoor Tiger Shroff Movie: جھانوی کپور اب ٹائیگر شراف کے ساتھ کریں گی رومانس! جانئے کس فلم میں نظر آئے گی کیمسٹری

Janhvi Kapoor Tiger Shroff Movie: جھانوی کپور اس وقت بالی ووڈ پر زبردست فلمیں دے کراپنی پکڑ مضبوط کر رہی ہیں۔ دھیرے دھیرے ان کے چاہنے والوں کی فہرست لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی فین فالوئنگ واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ جیسے ہی جھانوی کپور ایک تصویر شیئر کرتی ہیں، وہ فوراً وائرل ہو جاتی ہے۔ وہیں اب اداکارہ کی ایک آنے والی فلم سے متعلق بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کا دعویٰ کر رہی ہیں کہ جلد ہی جھانوی کپور-ٹائیگرشراف کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظرآسکتی ہیں۔

اس فلم میں نظرآئے گی یہ نئی جوڑی

اب جھانوی کپور اور ٹائیگر شراف کی کیمسٹری کس فلم میں دیکھنے کو ملے گی یہ بھی جاننا ضروری ہے۔ دراصل، فلم ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ جلد ہی اداکار ٹائیگرشراف کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سدھارتھ ٹائیگر کے ساتھ فلم ریمبو کا ریمیک بنا رہے ہیں۔ وہیں اب اس فلم میں جھانوی کپور کی انٹری کی خبرسامنے آئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جھانوی کپور کو اس فلم میں ٹائیگر شراف کے اپوزٹ سائن کرلیا گیا ہے۔

جھانوی کپور اور ٹائیگر شراف کا نام فائنل

ایسے میں یہ پہلی بار ہوگا جب جھانوی کپور اور ٹائیگر شراف اسکرین پر ساتھ نظرآئیں گے۔ ابھی تک ان دونوں کو کسی بھی فلم میں ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ایسے میں اگر اب یہ دونوں ساتھ میں فلم کرتے ہیں تو یہ فینس کے لئے بھی ایک بڑی پارٹی ہوگی۔ ویسے یہ ایک ایکشن فلم ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہالی ووڈ کی کلاسک ایکشن فلم ریمبو کا ہندی ریمیک ہے۔ وہیں اس فلم کا اعلان سال 2017 میں ہی کردیا گیا تھا۔ حالانکہ کسی وجہ سے ابھی تک اس فلم پر کام شروع نہیں ہوسکا، لیکن اب جلد ہی ٹائیگر اور جھانوی کپور کے ساتھ یہ فلم شروع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Jawan became the Worlds Second biggest Film: شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بنی دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم، یوایس-یوکے میں کو ’جیلر‘ کو پیچھے چھوڑا

 کب شروع ہوگی فلم کی شوٹنگ؟

رپورٹس کے مطابق، اس کی شوٹنگ سال 2024 میں شروع ہوگی اور فلم کے لئے اداکار سخت محنت کر رہے ہیں۔ وہ اپنی فٹنس پر بھی پوری توجہ مرکوز کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اس فلم میں خطرناک ایکشن اور اسٹنٹ پرفارم کرنا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ یوروپ میں ہوگی۔ وہیں اب فلم کے لئے ٹائیگر شراف اور جھانوی کپور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ ان دونوں کی فریش جوڑی کو پردے پر دیکھنے کے لئے اب فینس بھی بے قرار ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

11 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago