انٹرٹینمنٹ

Bollywood actress Jacqueline Fernandez: منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈیز کی مشکلات میں اضافہ ،ای ڈی کا دعویٰ – اداکارہ نے شواہد کو مٹایا

Bollywood actress Jacqueline Fernandez: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے دلیل دی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز، جو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہے، مبینہ طور پر دھوکہ دہی کرنے والے سکیش چندر شیکھر کے جرم کی رقم کو جان بوجھ کر قبول کر رہی تھی اور اس کے استعمال میں ملوث تھی۔

ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جیکلین فرنانڈیزسب کچھ جاننے کے باوجود ٹھگ سوکیش چندر شیکھر کے ذریعہ کئے گئے جرم میں ملوث تھی۔ جیکلین فرنانڈیز کو سکیش چندر شیکھر کے جرم کا علم تھا اور انہوں نے جان بوجھ کر یہ رقم اپنے پاس رکھی اور استعمال کی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے عدالت میں حلف نامہ دیا تھا اور اس کے ذریعے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے اس پر ای ڈی سے جواب طلب کیا تھا۔ ای ڈی کے جواب پر اداکارہ کے وکیل نے اپنا موقف پیش کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگا۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 15 اپریل کو مقرر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بڑا جھٹکا، جانئے کس کیس کے سلسلے میں سنائی گئی 14 سال قید کی سزا

 جیکلین فرنانڈیز نے جان بوجھ کر ایسا کیا

عدالت میں اپنے جواب میں ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘جیکلین فرنانڈیز اب تک سچ چھپا رہی ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ جیکلین فرنانڈیز نے سکیش چندر شیکھر کی گرفتاری کے بعد فون سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا۔اس طرح ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ اس نے اپنے ساتھیوں سے بھی کہا کہ وہ ثبوت مٹا دیں۔ شواہد کسی شک و شبہ سے بالاتر ثابت ہوتے ہیں کہ جیکلین فرنانڈیز جرائم میں ملوث تھی اور اس سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ جیکلین فرنانڈیز نہ صرف سکیش چندر شیکھر کے جرم کے بارے میں جانتی تھی۔ بلکہ وہ یہ بھی جانتی تھی کہ لینا ماریہ اس کی بیوی ہے۔ اس کے باوجود اس نے سکیش چندر شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

30 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago