-بھارت ایکسپریس
Melissa Barrera Scream VII: میکسکن اداکارہ میلیسا بریرا کو فلسطین کی حمایت میں لکھے گئے ایک پوسٹ کے لئے ٹی وی سیریزاسکریم 7 کے سیکل پروجیکٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ان کے فینس میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پرایک پوسٹ میں لکھا تھا،”موجودہ وقت میں غزہ کے ساتھ کنسنٹریشن کیمپ کی طرح سے پیش آیا جا رہا ہے۔ وہاں پانی، بجلی کی سہولیات نہیں ہیں۔ لوگوں نے اب تک ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ہے۔ پوری دنیا یہ خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔“
دراصل، کنسنٹریشن کیمپ کا استعمال دوسری عالمی جنگ کے دوران کیا جاتا تھا۔ جرمنی کے تانا شاہ ہٹلرکے اقتدارمیں لاکھوں یہودیوں کوکنسنٹریشن کیمپ میں نظربند کردیا گیا تھا اورانہیں موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔
پوسٹ میں اداکارہ میلیسا بریرا نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج قتل عام کررہی ہے۔ امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے ان کے بیان کو یہودی مخالف بتایا اورانہیں سیریزسے باہرکردیا۔ کمپنی نے بیان جاری کرکے لکھا، ”اسپائی گلاس کا رخ واضح ہے۔ ہم اینٹی سیمٹ ازم یا کسی بھی طورپرنفرت کے اکساوے کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی رکھتے ہیں۔ ہم اس بات کو کبھی نہیں قبول کرسکتے، جو نفرت پھیلانے کی لکیرکوپارکرتا ہو۔“
اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات
کمپنی کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے ملیسا بریرا نے سوشل میڈیا پرلکھا، ”اول تو یہ کہ میں کسی بھی طرح کی یہودی مخالف جذبے اور اسلام مخالف جذبے کی مخالفت کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ میں یہ بھی بتادوں کہ میں لوگوں کے کسی بھی گروپ کے خلاف کسی بھی طرح کی نفرت اورتعصب کی مذمت کرتی ہوں۔ وہیں میلیسا نے کہا کہ میں غزہ کے حالات پر بولتی رہی ہوں گی اورخاموش نہیں بیٹھیں گی۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…