انٹرٹینمنٹ

Bollywood News: ’چامُنڈا‘  میں ہونگی عالیہ بھٹ؟ MHCU لگا رہا ہے ہارر کا تڑکا، جانیں  کیا کہا فلم ڈائریکٹر نے

بالی ووڈ میں مڈوک ہارر کامیڈی یونیورس (MHCU) کی آنے والی فلم’چامُنڈا‘ کے حوالے سے ہلچل مچی ہوئی ہے۔ عالیہ بھٹ کو اس فلم کی لیڈ اداکارہ بتایا جا رہا تھا، لیکن کیا یہ حقیقت ہے؟ ڈائریکٹر امر کوشک نے حال ہی میں ان افواہوں پر کھل کر بات کی ہے۔ ایم ایچ سی یو کی کامیاب فلموں جیسے ’استری‘، ’بھیڑیا‘ اور ’منجیا‘ کے بعد ’چامُنڈا‘ کے لیے جوش و خروش عروج پر ہے، جو انیتا پڈا کی ’شکتی شالینی‘ کے ریلیز سال میں ہی ریلیز ہوگی۔

فلم ڈائریکٹر امر کوشک کا جواب

فلم فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں جب امر کوشک سے عالیہ بھٹ کی کاسٹنگ کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے کہا: ’’جب کاسٹنگ فائنل ہوگی، تو سب کو پتہ چل جائے گا۔ ابھی میں نہ تو انکار کر رہا ہوں اور نہ قبول۔ سب کچھ ٹائم لائن پر منحصر ہے۔ ہم پہلے کہانی پر فوکس کرتے ہیں، کاسٹنگ بعد میں۔ ہمارے یہاں اسکرپٹ اداکاروں کے حساب سے نہیں لکھی جاتی۔‘‘

کوشک اس وقت ’تھما‘ پر کام کر رہے ہیں، جس میں آیوشمان کھرانہ ’سروسرشٹی بیتال‘ کے کردار میں ہیں، رشمیکا منڈانا اور نواذ الدین صدیقی کے ساتھ ’تھما‘ کو MHCU کی ’جینیسیس فلم‘ بتایا جا رہا ہے۔

عالیہ بھٹ کا مصروف شیڈول اور امکانات

عالیہ بھٹ فی الحال سنجے لیلا بھنسالی کی ’لوو اینڈ وار‘ میں مصروف ہیں اور YRF کے اسپائی یونیورس فلم ’الفا‘ ان کا اگلا پروجیکٹ ہو سکتا ہے۔ ان مصروفیات کی وجہ سے ’چامُنڈا‘ کی 2026 کی ریلیز ٹائم لائن سے میل نہ کھانے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے ان کی شمولیت کے امکانات 50-50  فیصد سمجھے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

11 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

2 hours ago