-بھارت ایکسپریس
Ira-Nupur First Photo: عامرخان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ اس انٹیمیٹ ویڈنگ میں فیملی کے ممبران اور کچھ خاص دوست شامل ہوئے تھے۔ شادی میں پوری میڈیا بھی شامل تھی۔ نوپورشکھرے سے شادی کے بعد ایرا خان نے پہلی تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکی ہے۔ ایرا خان نے شوہرکے ساتھ بیڈ سے سیلفی شیئرکی ہے۔ 3 جنوری کو ایرا خان اورنوپور شکھرے نے کورٹ میریج کیا تھا۔ آج ایرا خان نے شوہرکے ساتھ خوبصورت سیلفی شیئرکی ہے۔
تصویرمیں ایرا خان نے ابھی بھی اپنا برائڈ ٹو بی والا ہیئربینڈ پہنا ہوا ہے۔ حالانکہ اس کے ساتھ ایک ٹوئسٹ بھی دیا ہے۔ تصویرمیں ایرا خان نے اپنے شوہرسے برائڈ ٹو بی میں ٹو بی کو کاٹ دیا ہے، جس کی وجہ سے یہ تصویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہے۔
شادی میں ایسا تھا لُک
شادی میں ایرا خان کے لُک کی بات کریں تو انہوں نے بلوبلاؤز کے ساتھ ہیرم پینٹ پہنی تھی اوردو دوپٹہ لے رکھا تھا۔ وہیں نوپورشکھرے مختلف اندازمیں بارات لے کرپہنچے تھے۔ وہ بلیک ویسٹ، شارٹس اور اسنیکرپہن کرپہنچے تھے۔ رجسٹرمیریج کے بعد نوپور نے کپڑے چینج کرلئے تھے۔ انہوں نے اس کے بعد نیلے رنگ کی شیروانی پہن لی تھی۔
ایرا خان اور نوپور شکھرے لمبے وقت سے ایک دوسرے کوڈیٹ کر رہے تھے۔ سال 2022 میں انہوں نے ایرا خان کو شادی کے لئے پرپوز کیا تھا۔ نومبر2022 میں ایرا خان اورنوپورشکھرے نے منگنی کرلی تھی۔ منگنی میں فیملی ممبران اورکچھ خاص دوست شامل ہوئے تھے۔ کورٹ میریج کے بعد اب ایرا خان اورنوپورشکھرے ادے پورمیں ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔ یہ تقریب 8 جنوری سے شروع ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق، 13 جنوری کو بالی ووڈ سیلبس کے لئے ممبئی میں ریسپشن دیا جائے گا۔
ایرا خان کی نوگفٹ پالیسی
ایرا خان اور نوپور شکھرے کی شادی انٹیمیٹ ویڈنگ ہے۔ حالانکہ جوڑے کی شادی میں ایک ضابطہ بھی ہوگا۔ یہ ضابطہ بہت ہی خاص ہے اور مہمانوں کے لئے ہے۔ یہ اصول ہے نوگفٹ پالیسی کی۔ جی ہاں دونوں کی شادی میں مہمان توآئیں گے، لیکن وہ بغیر گفٹ کے شرکت کریں گے۔ اس پالیسی کے پیچھے ایک خوبصورت پہل کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ شادی میں تحفہ دینے کے بجائے این جی او میں عطیہ کرسکتے ہیں۔
تحفہ دینے کے بجائے کریں عطیہ
ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عامرخان کی لاڈلی ایرا خان نے اپنی شادی میں تحفہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہمان تحفہ دینے کے بجائے آشیرواد (دعائیں) دیں اور تحفہ دینا چاہتے ہیں تو وہ تحائف کو اگاستو فاؤنڈیشن کو عطیہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کی کورٹ میریج کے بعد ویڈنگ ریسپشن ہوگا۔ 8 جنوری کو یہ راجستھان کے ادے پور میں ہوگا اور دوسرا ریسپشن ممبئی میں 13 جنوری کو دیا جائے گا، جس میں فلمی دنیا کے ستارے بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…