انٹرٹینمنٹ

Tiger 3: قطر اور عمان میں ، ‘سلمان خان کی ‘ٹائیگر 3’ پر پابندی! کٹرینہ کیف کی ‘ٹاول فائٹ ہے کیا اس کی وجہ

Tiger 3: شائقین  کو کافی عرصے سے سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی سب سے زیادہ منتظر اسپائی تھرلر فلم ‘ٹائیگر 3’ کا انتظار تھا۔ فلم اس دیوالی پر 12 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ لیکن مشرق وسطیٰ میں رہنے والے سلمان اور کٹرینہ کیف کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے۔ دراصل خبریں آ رہی ہیں کہ عمان، کویت اور قطر میں ‘ٹائیگر 3’ کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوئی سرکاری اپ ڈیٹ نہیں آیا ہے۔

باکس آفس اپ ڈیٹ دینے والے اور فلم ٹریکر جارج نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے لکھا- کہا جا رہا ہے کہ اسلامی ممالک اور کیریکٹر کو منفی انداز میں دکھانے کی وجہ سے قطراور عمان میں ‘ٹائیگر 3’ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی فلم میں کترینہ کیف کے ‘ٹاول فائٹ’ سین کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

اکشے کمار کی فلم  پر بھی پابندی لگا ئی جاچکی ہے

اس سے پہلے اکشے کمار کی فلم ’سمراٹ پرتھویراج‘ پر بھی ایسی پابندی لگ چکی ہے۔ سال 2022 میں ریلیز ہونے والی ‘سمراٹ پرتھویراج’ ایک تاریخی ڈرامہ فلم تھی ۔جس پر تاریخ کو مسخ کرنے اور مسلم کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اب ‘ٹائیگر 3’ کے بارے میں بھی ایسے ہی دعوے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بیرونی آلودگی اوراندرونی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریاں، جو موت کا سبب بنتی ہیں جانیں کس سے زیادہ موت ہورہی ہیں؟

کترینہ کی ‘ٹاول فائٹ’ بڑھایا جوش

‘ٹائیگر 3’ سلمان خان کی ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں ایک طرف سلمان خان اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے تو دوسری جانب کٹرینہ کیف کے ایکشن سین اسکرین پر دھوم مچا دیں گے۔ ٹریلر میں نظر آنے والی اداکارہ کی ‘ٹاؤل فائٹ ‘ نے شائقین  کے جوش میں پہلے ہی اضافہ کر دیا ہے۔ اب شائقین کو فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

29 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

1 hour ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

2 hours ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

3 hours ago