انٹرٹینمنٹ

Imran Khan Divorce Story: ہفتے میں 4 دن فل ٹائم سنگل فادر بنتے ہیں بالی ووڈ اداکار عمران خان، کہا- ذمہ داری نہیں فرض ہے، جانئے دلچسپ اسٹوری

Parineeti Chopra Podcast With Imran Khan: بالی ووڈ اداکارعمران خان حال ہی میں اداکارہ پرنیتی چوپڑا کے پاڈ کاسٹ میں مہمان بن کرپہنچے۔ جہاں انہوں نے اپنی پرسنل لائف کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کے بعد وہ بیٹی کا اکیلے خیال رکھتے ہیں۔ اس کام کو وہ احترام کی طرح دیکھتے ہیں، نہ کی ذمہ داری کے طورپر۔

انہوں نے اپنی بیٹی کی پرورش سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بے حد خوبصورت بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پیرنٹنگ کو ایک ڈیوٹی کے طورپر نہیں دیکھا۔ یہ میرے لئے ہمیشہ سے ایک خوش قسمتی کی بات رہی ہے۔ عمران خان کے مطابق، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ جتنا بھی وقت گزارتے ہیں، وہ اسے اپنی ضرورت اورخوشی مانتے ہیں۔ ان کے لئے والد ہونا صرف ایک کردار نبھانا نہیں بلکہ پیاراورخوشی سے بھرا ایک شاندار تجربہ ہے۔

عمران خان نے بتائی دلچسپ بات

عمران خان کا ماننا ہے کہ چاہے والدین کے درمیان کے حالات کیسے بھی ہوں، بچے کی ایموشنل سیکورٹی (جذباتی تحفظ) سب سے اوپرہونی چاہئے۔ انہوں نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ بچے تبھی صحیح طریقے سے پھلتے اورپھولتے ہیں، جب وہ خود کو محفوظ اورسپورٹیڈ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرورش صرف ایک شخص کا کام نہیں ہے، اس میں ماں اور والد دونوں کی برابرکی حصہ داری ضروری ہے۔

بغیرنینی اورڈرائیور کے بیٹی کی پرورش کررہے ہیں عمران خان

 عمران خان اوراونتیکا ملک سال 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، لیکن 2019 میں دونوں الگ ہوگئے۔ اب وہ اپنی بیٹی امارہ کی کسٹڈی آپس میں شیئرکرتے ہیں۔ عمران خان نے اپنی لائف اسٹائل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امارہ ہرہفتے جمعرات سے اتوار تک عمران خان کے ساتھ رہتی ہے اور باقی دن اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹی کے لئے کوئی نینی یا پرسنل ڈرائیور نہیں رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پرعمران خان کی خوب ہو رہی ہے تعریف

عمران خان خود اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جاتے ہیں اوراسے رات کو سلاتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ان شانداراورانمول لمحوں کو کسی اور (جیسے نینی یا ڈرائیور) کے ساتھ نہیں بانٹنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی یہ سادگی اور اپنی بیٹی کے تئیں ان کا جذبہ سوشل میڈیا پرکافی سرخیاں بٹور رہا ہے۔ وہ ثابت کررہے ہیں کہ ایک بہتر والد بننے کے لئے اسٹارڈم نہیں بلکہ وقت اور ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago