انٹرٹینمنٹ

Actress Soha Ali Khan: اداکارہ سوہا علی خان پیری مینوپاز سے ملے گی نجات، کافی چھوڑ کر نیم گرم پانی، لیموں اور چیا سیڈز کا مشروب اپنانے کا مشورہ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان اکثر صحت سے متعلق مفید قدرتی ٹپس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حالیہ پوسٹ میں انہوں نے پیری مینوپاز کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے ایک صحت بخش ڈرنک کی آسان ترکیب بھی بتائی، جس سے انہیں کافی فائدہ ہوا۔سوہا علی خان نے انسٹاگرام پر بتایا کہ پہلے وہ صبح کافی کے بغیر دن کا آغاز نہیں کر سکتی تھیں، لیکن پیری مینوپاز کے بعد خالی پیٹ کافی پینے سے انہیں تیزابیت، پیٹ پھولنے اور بے چینی جیسی شکایات ہونے لگیں۔ اس کے بعد انہوں نے کافی کی جگہ ایک سادہ اور صحت مند ڈرنک پینا شروع کیا، جس سے ان کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی۔اداکارہ سوہا علی کے مطابق پیری مینوپاز کے دوران ہارمونز میں تبدیلی، خاص طور پر ایسٹروجن کی سطح میں اتار چڑھاؤ کے باعث جسم میں کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان میں تیزابیت، پیٹ کا پھولنا اور کیفین کے لیے حساسیت بڑھنا شامل ہے۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے سوہا علی خان نے نیم گرم پانی، لیموں، ادرک، چیا سیڈز اور ہلدی پر مشتمل ڈرنک کو اپنی صبح کا حصہ بنا لیا۔

سوہا علی نے بتایا کہ یہ ڈرنک جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے، نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے، پیٹ کے پھولنے کی شکایت کم کرنے اور پورے دن توانائی برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ سوہا  علی اس مشروب میں ایک چٹکی ہلدی بھی شامل کرتی ہیں، جس میں کرکومین پایا جاتا ہے۔ ہلدی سوزش کم کرنے اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہے، جبکہ کالی مرچ کے ساتھ لینے سے اس کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔سوہا علی خان نے اس ڈرنک کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ آدھا گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑیں، پھر ایک چٹکی گلابی نمک، ہلدی اور کالی مرچ شامل کریں۔ اس کے بعد رات بھر بھگوئے ہوئے چیا سیڈز اور تازہ کسا ہوا ادرک شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور ایک منٹ بعد آہستہ آہستہ گھونٹ لے کر پیئیں۔

اداکارہ سوہا علی نے بتایا کہ وہ صبح سب سے پہلے یہ ڈرنک پیتی ہیں اور 20 سے 30 منٹ بعد ناشتہ کرتی ہیں۔سوہا علی  نے مشورہ دیا کہ چیا سیڈز ہمیشہ بھگو کر استعمال کریں اور اگر کسی کو معدے یا نگلنے میں مشکل ہو تو یہ مشروب نہ لیں۔سوہا علی خان نے یہ بھی بتایا کہ پیری مینوپاز، مینوپاز اور ہارمونل تبدیلیوں پر انہوں نے مِنی ماتھر اور ڈاکٹر سکھپریت پٹیل کے ساتھ ایک مکمل ایپی سوڈ بھی ریکارڈ کیا ہے، جو ان کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah Bhopal Visit: بھوپال میں 5 روزہ ہائی ٹیک نمائش، 3 اکتوبر کو امت شاہ کریں گے افتتاح

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ 3 اکتوبر کو بھوپال میں نئے فوجداری قوانین…

40 minutes ago

LPU Phagwara Student Protest: پنجاب کی ایل پی یو میں پھر ہنگامہ، گیٹ بند کیے جانے پر بھڑکے طلبہ، کیمپس میں بھاری پولیس فورس تعینات

لولی پروفیشنل یونیورسٹی (LPU) فگواڑہ میں اتوار کی شام ایک بار پھر ہنگامے کی صورتحال…

49 minutes ago

PM Modi Mann Ki Baat: آملے نے بدلی قسمت! ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے کہا، پرتاپ گڑھ ’وکل فار لوکل‘ کی مثال

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں…

1 hour ago

Bihar News: سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچے پپو یادو، انتظامیہ پر برہم، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر دیا سخت بیان

پپو یادو نے کہا کہ سیلاب جیسی سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے…

1 hour ago