انٹرٹینمنٹ

Himanshi Khurana Asim Riaz Breakup: بریک اپ کے بعد ہمانشی اور عاصم کی پرسنل چیٹ لیک، تنگ آکر اداکارہ نے چھوڑ دیا سوشل میڈیا

Himanshi Khurana Asim Riaz Breakup: بگ باس-13 کی مشہورجوڑی ہمانشی کھورانہ اورعاصم ریاض کے بریک اپ کی خبرنے فینس کو پریشان کردیا ہے۔ گزشتہ روزاداکارہ نے سوشل میڈیا پرعاصم ریاض سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت کوششوں کے بعد بھی ان کا رشتہ نہیں بچ سکا۔ الگ الگ مذہب سے ہونے کی وجہ سے دونوں کا پیارقربان ہوگیا اوردونوں نے آپسی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اب یہ خبروائرل ہوتے ہی اداکارہ ٹرول ہونے لگی۔

ہمانشی نے شیئرکی پرسنل چیٹ

سوشل میڈیا پرعاصم ریاض اورہمانشی کھورانہ کے فینس نے ہمانشی کھورانہ کوخوب ٹرول کیا، جس کے بعد تنگ آکراداکارہ نے اپنی صفائی دی۔ انہوں نے خود عاصم ریاض کے ساتھ اپنی پرسنل چیٹ سوشل میڈیا پر لیک کردی۔ اداکارہ نے بریک اپ والی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا، یہ واضح کرنے کے لئے میرا آخری اورآخری بیان ہے کہ میں ایک سیکولرانسان ہوں، اس لئے میں کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کررہی ہوں… میں نے صرف اپنا مذہب منتخب کیا ہے۔

اداکارہ نے دی بریک اپ پرآخری صفائی

اداکارہ ہمانشی کھورانہ نے مزید لکھا کہ اگرمیں نہیں چاہتی کہ آپ میں سے کوئی بھی اسے بریک اپ کے لئے قصوروارٹھہرائے تو میں یہ بھی نہیں چاہتی ہوں کہ آپ میں سے کوئی میرے خلاف بکواس کرے۔ اپنے گزشتہ رشتے میں میں خاموش تھی، اس وجہ سے میں نے یہاں سارا قصوراپنے اوپرلے لیا۔ میں نے بھی یہی کوشش کی، لیکن مجھے افسوس ہے کہ لوگوں نے اسے دوسرے طریقے سے لے لیا۔ اس کے ساتھ ہمانشی نے جو اسکرین شاٹ شیئرکیا ہے، اس میں دونوں کو بریک اپ پربات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں عاصم ریاض ہی انہیں کہہ رہے ہیں کہ انہیں بریک اپ کی صحیح وجہ بتا دینا چاہئے، جس پرہمانشی نے جواب دیا لیکن پھرریمووکردیا کیونکہ وہ تمہیں ٹارگیٹ کرتا۔

سوشل میڈیا سے بنائی دوری

اب اس کے بعد تومعاملہ سوشل میڈیا پراوربھی زیادہ گرم ہوگیا ہے۔ لوگوں نے اداکارہ کو پرسنل چیٹ شیئرکرنے کے لئے خوب ٹرول کیا۔ جس کے بعد لگتا ہے کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا سے دوری ہی بنالی ہے۔ کیونکہ اگراب آپ ہمانشی کا ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ سرچ کریں گے تو وہ آپ کو دکھائی نہیں دے گا۔ اسے دیکھ کرتو ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے ہمانشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہو، لیکن ابھی کچھ بھی یقینی طورپرنہیں کہا جاسکتا کیونکہ یہ بھی امکان ہے کہ یہ کوئی ٹیکنیکل پرابلم ہو۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

21 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

54 minutes ago