انٹرٹینمنٹ

Asin Breaks Silence On Her Divorce: آسن  نے کیا واقعی طلاق لی ہے یا یہ صرف افواہیں ہے….

Asin Breaks Silence On Her Divorce: سابق اداکارہ آسن تھوٹمکل جب سے اپنے شوہر راہل شرما کے ساتھ طلاق کی افواہیں انٹرنیٹ پرمنظرعام پر آئی ہیں تب سے وہ سرخیوں میں ہیں۔ یہ افواہیں اس وقت گردش کررہی تھیں جب وہ ایک فین پیج نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے طلاق کی خبر کو ہوا دیتے ہوئے اپنے شوہرراہول کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ آسن اورراہول کے فینس اس وقت پریشان ہوگئے۔ جس کے بعد افوہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں  کہ ان کی شادی شدہ زندگی ٹھیک سے نہیں چل رہی ہے ۔ وہیں اب آسن نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔

اگرچہ آسن نے سلوراسکرین کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ لیکن وہ سوشل میڈیا پرکافی ایکٹیو ہیں۔ اداکارہ آسن اکثراپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اپ ڈیٹ اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں اور جب ان کی طلاق کی خبریں منظرعام پرآئیں توافوہیں بھی زور شور سے ہونے  لگی  کیا واقعی آسن نے طلاق لے لی ہے یا پھر حقیقت کچھ اور ہے ۔ 28 جون 2023 کو آسن نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں اپنے اوراپنے شوہر راہل شرما کے درمیان دراڑ کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کے حوالے سے وضاحت جاری کی۔

آسن اور راہل شرما کی شادی 2016 میں ہوئی تھی

آسن کے شوہر راہل مائیکرو میکس کے شریک بانی ہیں۔ اداکارہ نے راہل سے 2016 میں شادی کی۔ شادی  کے بعد آسن نے اپنے اداکاری کےکیرئیر کو مکمل طور پر الوداع کہہ دیا تھا۔ راہل اورآسن نے کیا یہاں 2017 میں بیٹی آرین کی پیدائش ہوئی۔

آسن کا کیریئر

آسن تامل اور تیلگو فلموں کا جانا پہچانا چہرہ تھیں۔ آسن نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2001 میں ملیالم فلم ‘نریندرن مکن جیاکانتن واکا’ سے کیا۔ انہوں نے 2008 میں عامر خان کی فلم ‘گجنی’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد آسن نے ‘ریڈی’، ‘ہاؤس فل 2’، ‘بول بچن’ اور ‘کھلاڑی 786’ جیسی فلموں میں کام کر کے اپنی اداکاری کا ثبوت دیا۔ ان کی آخری فلم ‘آل اِز ویل’ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs AUS Melbourne Test Spectator Attendance: بھارت- آسٹریلیا میچ کو دیکھنے 2.5 لاکھ لوگ پہنچ سکتے ہیں میلبورن، ٹوٹ جائے گا پرانا ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…

5 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

11 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

38 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

45 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

1 hour ago