انٹرٹینمنٹ

Actor Ram Charan arrives at Srinagar: فلمی سیاحت پر ہونے والے پروگرام حصہ لینے کے لئے سری نگر پہنچے سینئر اداکار رام چرن

G20 Summit: جی-20 کے تحت جموں وکشمیر کے سری نگر میں ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ پیر کے روز منعقد ہو رہی ہے۔ فلمی سیاحت سے متعلق منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اداکار رام چرن بھی سری نگر پہنچے ہیں۔ وہیں تیسری جی-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں مرکزی وزیر جتیندرسنگھ نے کہا کہ کشمیر پیشہ ور طور پر سب سے اچھا مقام رہا ہے، جو ایک فلم ساز کبھی بھی تلاش کر سکتا ہے، کیونکہ یہاں کی جھیلیں، سب سے زیادہ اسکیٹنگ علاقے وغیرہ ہیں اوران سبھی چیزوں نے کشمیر کو ایک قدرتی منزل بنا دیا۔

نمائندوں کا روایتی طریقے سے ہوا استقبال

اس سے پہلے سری نگر کے مشہورڈل جھیل کے کنارے شیرکشمیرانٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے جی-20 ممالک کا ایک وفد پیر کے روز یہاں پہنچا۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اورجی-20شیرپا امیتابھ کانت نے سری نگرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پرنمائندوں کا استقبال کیا۔ روایتی طریقے سے سبھی نمائندوں کا استقبال کیا گیا۔

نمائندے وادی سے ایس کے آئی سی سی گئے جہاں پگڑی، تلک اور پھولوں سے ان کا روایتی استقبال کیا گیا۔ یہاں پہنچے 60 نمائندوں میں سب سے زیادہ تعداد سنگاپور کے نمائندوں کی ہے جبکہ چین، ترکی، سعودی عرب نے اس میں حصہ نہیں لیا۔ گروپ کی رسمی میٹنگ میں پانچ اہم ترجیحات والے شعبوں  گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، اسکلنگ، ایم ایس ایم ای اورڈیسٹینیشن منیجمنٹ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سری نگر کو دلہن کی طرح سجایا گیا

وہیں بڑے پیمانے پر سیکورٹی بندوبست کے تحت، پرووگرام کی جگہ جانے والی سڑک دو دنوں تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رہے گی۔ مقامی ٹریفک پہلے ہی ایڈوائزری جاری کرکے لوگوں سے متبادل راستوں کو اپنانے کی اپیل جاری کرچکی ہے۔  اس میٹنگ سے متعلق سری نگر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ جی-20 لوگو، اسمارٹ سٹی پیغام، پینٹ کئے گئے فٹ پاتھ اور چمچماتی سڑکیں سری نگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے شیرکشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر تک کا نظارہ دیکھنے کے لائق ہے۔ نمائندوں کے استقبال کے لئے ساحلوں، پارکوں اور عمارات سمیت پروگرام کی جگہ تک جانے والی سڑکوں کو دلکش بنایا گیا ہے۔ جی-20 میٹنگ سے سیاحتی علاقے سے منسلک لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے۔ وہ اس میٹنگ سے متعلق کافی پرجوش نظرآرہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago