Lok Sabha Election 2024: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ان دنوں دہلی میں ہیں۔ گزشتہ دو تین دنوں سے ایک بار پھراپوزیشن اتحاد کو لیکر کافی سرگرم ہیں ۔ کرناٹک میں کانگریس کی حلف برداری تقریب میں ایک طرف شرکت کرکے انہوں نے جہاں اپوزیشن کے بیشتر رہنماوں سے ملاقات کی۔ وہیں کرناٹک کے بعد انہوں نے دہلی کا دورہ شروع کیا ، جہاں انہوں نے پہلے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال سے ملاقات کی اور مشن 2024 پر بات کی۔
مشن 2024 کے تحت اب دہلی میں نتیش کمار کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے سے ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں کانگریس صدر کے علاوہ راہل گاندھی ، کے سی وینو گوپال بھی شامل ہیں ۔ کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہورہی ہے اس میٹنگ میں نتیش کمار کے ساتھ بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادواور جے ڈی یو صدر للن سنگھ بھی موجودرہے ہیں ۔ تمام رہنماوں کی اس میٹنگ میں ایک طرف جہاں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، وہیں دوسری جانب 2024 کے عام انتخاب میں اپوزیشن کے اتحاد کو کیسے یقینی بنایا جاسکتا ہے ،اس کیلئے حکمت عملی تیار کرنے پر بات کی گئی۔ میٹنگ کے اختتام پر کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کے مسئلے پر آئندہ ایک دو دنوں میں میٹنگ سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ جس میں تاریخ اور جگہ طے ہوگی۔ اس میٹنگ کا مقصد 2024 کے عام انتخاب میں اپوزیشن کا اتحاد ہوگا۔
واضح رہے کہ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور نتیش کمار لوک سبھا انتخابات 2024 کے مد نظر گزشتہ کچھ مہینوں سے اپوزیشن کے اتحاد کی مسلسل کوشش کررہے ہیں ۔ اسی کوشش کے تحت ملک ارجن کھڑگے اپوزیشن کے متعدد رہنماوں سے ملاقات اور بات کرچکے ہیں ۔ دوسری طرف بہار کے سی ایم نتیش کمار بھی متعدد اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کرکے ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال سے ملاقات، مہاراشٹر میں این سی پی چیف شرد پوار اور سابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کے ساتھ میٹنگ، یہ تمام اسی اتحاد کی کوشش کا حصہ ہے جو 2024 کیلئے نتیش کمار تیار کرنا چاہ رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بہت جلد پٹنہ میں اپوزیشن کے اتحاد کو لیکر ایک بڑی میٹنگ کرسکتے ہیں جہاں اپوزیشن کے بیشتر رہنماوں کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے اور جہاں سے یہ طے ہوسکتا ہے کہ مشن 2024 میں اپوزیشن کا خیمہ کتنا متحد ہے اور کتنا منتشر۔
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…