انٹرٹینمنٹ

Raghav Chadha and Parineeti Chopra Engagement Ceremony: راگھو چڈھا- پرنیتی چوپڑا کی منگنی میں لیڈران کا مجمع، کیجریوال سے لے کر پی چدمبرم تک ہوئے شامل

یہ محض ایک اتفاق ہے کہ جالندھر لوک سبھا ضمنی الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر ہفتہ کے روز عام آدمی پارٹی کے حق میں آنے پر پارٹی کے پنجاب انچارج اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو سیاسی جشن میں شامل ہونا چاہئے تھا، مگراسی دن وہ بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا سے منگنی کے بندھن میں بندھ گئے۔ پرنیتی چوپڑا، پرینکا چوپڑا جوناس کی بہن ہیں۔ کپورتھلا ہاؤس (راگھو-پرنیتی) کی منگنی کا گواہ بنا۔ یہ دہلی میں کبھی کپورتھلا کے مہاراجہ پرمجیت سنگھ کا محل ہوا کرتا تھا۔ اب پنجاب کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔

بالی ووڈ کے پسندیدہ ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈارٹ کیا اور پرنیتی کی ان کی تیار کی ہوئی ایویننگ ڈریس میں پہنچیں۔ بالی ووڈ اور سیاسی شخصیات کی بھیڑ کا انتظار کر رہے پپراجی کے لئے تاج محل ہوٹل سے سڑک کے پار لٹینس دہلی کے اس پُرامن حصے میں شام ہوتے ہی تقریب کا آغاز ہوا۔ یہاں راگھو چڈھا-پرنیتی چوپڑا کے اہل خانہ اورقریبی دوستوں کے لئے اہم موقع تھا۔

پرینکا چوپڑا صبح ممبئی سے پرواز بھرنے کے بعد دی لودھی ہوٹل میں اپنی بہن کے ستھ تھیں، اپنی کار سے وکٹرسائن دکھاتے ہوئے جیپ میں آئیں۔ بعد میں وہ ریڈ کارپیٹ پرچلیں۔ ایک کورسیٹ کے ساتھ اپنی نین ہری ساڑی-گاؤن پہنے ہوئی تھیں۔

ان کے پہنچنے سے پہلے راجیہ سبھا میں راگھو چڈھا کے سینئررکن، دونوں ایوان میں مغربی بنگال کی نمائندگی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ، سپریم کورٹ کے وکیل اور کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی، ان کی اہلیہ اورصوفی گلوکارہ انیتا سنگھوی، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اورسابق کوئزماسٹر ڈیرک اوبرائن بھی اپنی اہلیہ ڈاکٹر تونوکا بسو کے ساتھ اندرآئے اور فوٹو گرافرس کے لئے خوشی خوشی پوز دیئے۔ ابھیشیک منو سنگھوی نے پیپربیگ بھی دکھایا، جس میں وہ جوڑے کے لئے تحائف لے جا رہے تھے۔

سیاسی شخصیات کا مجمع

سب سے پہلے پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان اپنی اہلیہ ڈاکٹرگرپریت کور کے ساتھ آئے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنی اہلیہ سنیتا کیجریوال کے ساتھ، شیو سینا (یوبی ٹی) کے لیڈراورادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بھی پہنچے۔ سابق وزیرمالیات اور کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پی  چدمبرم کرناٹک میں پارٹی کی جیت کے بعد اپنے ٹی وی پروگرام سے نکل کرسیدھے یہیں پہنچے۔ دیگر مہمانوں میں عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیفمنٹ سنجے سنگھ اور میگھالیہ کے سابق وزیراعلیٰ مکل سنگما بھی شامل تھے۔ بعد میں شام کو کیجریوال، بھگونت مان، سنجے سنگھ، پرینکا چوپڑا اور راگھو چڈھا-پرنیتی چوپڑا نے گروپ فوٹو کے لئے پوز دیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago