انٹرٹینمنٹ

Salman Khan: سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ، موٹر سائیکل پر آئے تھے دو شوٹر، پولیس نے سیکیورٹی میں کیا اضافہ

Salman Khan: باندرہ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تین راؤنڈ فائرنگ کی گئی ہے۔ صبح 4.50 بجے دو نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔ دونوں حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کئی بار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ حال ہی میں لارنس بشنوئی نے اداکار و گلوکار گپی گریوال کی کینیڈا میں رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد کہا گیا کہ ان کے سلمان خان سے قریبی تعلقات تھے، اس لیے یہ حملہ کیا گیا۔

پہلے بھی مل چکی تھیں دھمکیاں

بتا دیں کہ سال 2023 میں بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان کے دفتر کو دھمکی آمیز ای میل بھیجا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔ فی الحال سلمان کو وائی پلس سیکیورٹی دی گئی ہے۔ دراصل موہت گرگ کی آئی ڈی سے سلمان خان کے دفتر کو بھیجے گئے ای میل میں کہا گیا تھا کہ گولڈی بھائی (گولڈی برار) کو آپ کے باس سلمان خان سے بات کرنی ہے۔ لارنس بشنوئی کا انٹرویو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا، نہیں دیکھا تو بول دینا کہ دیکھ لیں۔

‘اگر معاملہ بند کرنا ہے تو بات کروا دینا۔ اگر آمنے سامنے بات کرنا ہے تو بتا دینا۔ اب ہم نے بروقت اطلاع دے دی ہے، اگلی بار صرف جھٹکا ہی نظر آئے گا۔ اس کے بعد سلمان خان کے منیجر پرشانت گنجالکر کی شکایت پر ممبئی پولیس نے گینگسٹرز گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120 (بی)، 34 اور 506 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Congress Candidates List: کانگریس نے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی، منیش تیواری چنڈی گڑھ سے، وکرمادتیہ منڈی سے لڑیں گے انتخاب

آپ کو بتا دیں کہ لارنس بشنوئی نے جیل سے اے بی پی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ لارنس نے اے بی پی نیوز کے ‘آپریشن دردانت’ میں کہا تھا کہ ‘انہیں ہرن کو مارنے پر معافی مانگنی پڑے گی۔ انہیں بیکانیر میں ہمارے مندر میں جا کر معافی مانگنی چاہیے۔ ابھی میں غنڈہ نہیں ہوں لیکن سلمان خان کو مار کر غنڈہ بن جاؤں گا۔ میری زندگی کا مقصد سلمان خان کو مارنا ہے۔ سیکیورٹی ہٹائی گئی تو سلمان خان کو مار ڈالوں گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

6 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

6 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

6 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

7 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

7 hours ago