انٹرٹینمنٹ

Lok Sabha Elections2024: ممبئی میں ووٹ ڈالنے کے لیے پرجوش نظر آئے فلمی ستارے، حاملہ دیپیکا نے کاسٹ کیا اپنا ووٹ

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ مہاراشٹر کی 13، اتر پردیش کی 14، مغربی بنگال کی سات، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ کی تین، اڈیشہ کی پانچ، جموں کشمیر اور لداخ کی ایک ایک سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ سات مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات میں اس مرحلے میں سب سے کم 49 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ آج اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے پولنگ بوتھ پہنچیں۔ اس دوران رنویرسنگھ کو حاملہ دیپیکا پڈوکون کا خاص خیال رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ رنویرسنگھ نے دیپیکا پڈوکون کا ہاتھ تھاما اور انہیں گاڑی سے باہر نکالا۔ اس کے بعد دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے بوتھ کے اندر لئے گئے۔ دیپیکا پڈوکون سفید رنگ کی بڑی شرٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے پہنچی تھیں۔ اس دوران دیپیکا پڈوکون کا بے بی بنپ نظر آیا۔ رنویرسنگھ کو اپنی حاملہ بیوی کا ہاتھ پکڑے پولنگ بوتھ کے اندر جاتے دیکھا گیا۔ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے تحت آج ممبئی میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں شادی کی۔ جوڑے نے چند ماہ قبل ہی پرحاملہ ہونے  کا اعلان کیا تھا۔

باندرہ کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے لیے قطارمیں کھڑے فرحان اختر نے کہا کہ میرا ووٹ گڈ گورننس کے لیے ہے۔ ایک ایسی حکومت جو تمام لوگوں کو مدنظر رکھتی ہے اور ہمیں ایک بہتر شہر فراہم کرتی ہے۔” اداکار پروڈیوسر نے لوگوں خصوصاً نوجوانوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ والدہ ہنی ایرانی بھی فرحان کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچیں۔

تبو کو میڈیا والوں کو اپنی سیاہی والی انگلی دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین انڈسٹری میں تہلکہ مچا دینے والی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس دوران وہ مسکراتی ہوئی اور سادہ لباس میں نظر آئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ وہ گلابی رنگ کے سوٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ انہوں نے اپنی انگلی پر لگی سیاہی دکھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی ہندوستانی جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں شرکت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago