انٹرٹینمنٹ

Shireen Mirza remarks: مشہور اداکارہ شیریں مرزا کا بڑا بیان، مسلم ہونے کی وجہ سے ممبئی میں نہیں ملا تھا گھر

اداکارہ شیریں مرزا آج کے دور میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ انہیں اپنے پہلے شو سے ہی شہرت مل گئی تھی۔ اگرچہ اس شو میں ان کا کردار لیڈ نہیں تھا لیکن یہ بہت اہم تھا۔ اس شو میں انہوں نے اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کی بھابھی کا کردار ادا کیاتھا۔ گرچہ شیریں مرزا کو یہ شو کافی طویل جدوجہد کے بعد ملاتھا۔

اس طرح شیریں کو اپنا پہلا شو ملا

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی جدوجہد کے دنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے “یہ ہے محبتیں” شوملنے سے پہلے چار سال تک جدوجہد کی۔ یہاں تک کہ میں نے گھر (جے پور) واپس جانے کے لیے اپنے بیگ پیک کر لیے تھے۔  مجھے اپنے قد کی وجہ سے کوئی شو نہیں مل رہا تھا۔ لیکن پھر مجھے بالاجی ٹیلی فلمز کا فون آیا۔ چونکہ  وہ ایک ایسی لڑکی چاہتے تھے جو پنجابی لڑکی جیسی ہو اور اسی طرح مجھے اپنا پہلا ڈیلی شو ملا۔ ”یہ ہے محبتیں” کی آفر ملنے کی سب سے اہم وجہ میرا قد تھا۔

جب مسلمان اور ایکٹر ہونے کی وجہ سے گھر نہیں ملا

شیریں مرزانے بتایا کہ انہیں ممبئی میں گھر تلاش کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا، ‘میں ممبئی میں گھر کی مستحق نہیں ہوں کیونکہ میں ایم بی اے (مسلم بیچلر-اداکار) ہوں۔ 8 سال گزارنے کے بعد اب مجھے یہ سننے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہاں ، میں ایک اداکارہ ہوں۔ میں تمباکو نوشی اور شراب نہیں پیتی۔ میرا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ پھر وہ میرے پیشے کی وجہ سے مجھے کیسے جج کر سکتے ہیں۔ میں ممبئی کو دیکھ کر حیران ہوں جس نے مجھے اتنا کچھ دیا ہے۔ میں ممبئی کو امچی ممبئی کہہ کر اس کی تعریف کرتی رہتی ہوں۔ لیکن پھر بھی ممبئی میں میرے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ شہر کے باہر سے آنے والے ہم جیسے بہت سے لوگ ابھی تک جدوجہد کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

1 hour ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

11 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

12 hours ago