بھارت ایکسپریس۔
نوئیڈا پولیس نے ریئلٹی شو’بگ باس اوٹی ٹی‘ کے فاتح ایلوش یادوکواتوارکوگرفتارکیا تھا اورانہیں بعد میں سورج پورکی ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے انہیں 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ وہیں اب ذرائع کے مطابق، اس معاملے سے متعلق پولیس کے ذریعہ کی گئی پوچھ گچھ میں ایلوش یادونے قبول کیا کہ وہ پارٹی میں سانپ اور سانپ کا زہرمنگواتا تھا۔ ایلوش یادونے مانا ہے کہ وہ نومبرمیں گرفتارکئے گئے ملزم راہل سمیت سبھی سے الگ الگ ریو پارٹیوں میں ملا ہے اوروہ ان کے رابطے میں تھا۔
آپ کو بتادیں کہ ایلوش یادوکے خلاف ریوپارٹی میں سانپ کا زہرمنگوانے کے معاملے میں وائلڈ وائف ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ نوئیڈا پولیس نے ایلوش یادو پر29 این ڈی پی ایس ایکٹ نہیں لگایا ہے کیونکہ انہیں موقع سے کوئی ڈرگس نہیں ملے تھے۔
یہ ہے پورا معاملہ
دراصل، 8 نومبرکو نوئیڈا پولیس نے ریوپارٹی میں سانپوں کے زہراستعمال کرنے کے معاملے میں ایف آئی آردرج کی تھی۔ اس میں ایلوش یادو بھی ملزم تھے۔ اس معاملے میں سانپوں کے زہرکے ساتھ پانچ لوگوں کو گرفتارکیا گیا تھا، جن میں راہل، ٹیٹو ناتھ، جکرن، نارائن اور روی ناتھ شامل ہیں۔ راہل کے پاس سے پولیس کو 20 ایم ایل زہرملا تھا۔ جانکاری کے مطابق، جب اس زہرکو ٹسٹ کے لئے بھیجا گیا تو فورنسک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ زہرکوبرا کا ہی تھا۔ پولیس کا الزام تھا کہ ایلوش ریوپارٹی سے سانپوں کے زہرکی سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شوٹ میں بھی سانپوں کا استعمال کرتے ہیں۔
وہیں فورنسک رپورٹ آنے کے بجائے ایلوش یادو نے ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کہا تھا کہ نوئیڈا میں ہوئی ریو پارٹی کے وقت وہ ممبئی میں تھے اوران کا اس معاملے میں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ معاملے کی جانچ میں ہرطریقے سے تعاون کرنے کو تیار ہیں، لیکن بغیر ثبوت ان کا نام خراب کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…