انٹرٹینمنٹ

Nirahua takes a subtle dig at Khesari: کیا منوج تیواری ’کھیساری‘ کو رکھنا چاہتے ہیں ڈرائیور؟ نِرہُوا نے باتوں ہی باتوں میں سادھا نشانہ

ممبئی: کپل شرما کے کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے چوتھے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں ایک کے بعد ایک نئے مہمان کاؤچ پر نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں شو میں رکنِ پارلیمان منوج تیواری، سابق رکنِ پارلیمان دنیش لال یادو عرف نِرہُوا اور گلوکار اداکار پون سنگھ شریک ہوئے۔ شو کے دوران تینوں کو خوب ہنسی مذاق کرتے دیکھا گیا۔ حالانکہ، نِرہُوا نے نام لے کر کھیساری لال یادو پر طنز بھی کسا۔

شو میں منوج تیواری کے ڈرائیور کو لے کر گفتگو ہو رہی تھی۔ کپل شرما نے ناظرین کی جانب سے بھیجے گئے سوالات منوج تیواری سے پوچھے۔ ایک فین کے سوال کا حوالہ دیتے ہوئے کپل نے کہا کہ ایک مداح کا کہنا ہے کہ آپ کا ڈرائیور ریلی کے دوران گاڑی غلط سمت میں لے جا رہا تھا، اس سے بہتر ہے کہ آپ ہمیں ہی ڈرائیور رکھ لیں۔ یہ سن کر منوج تیواری ہاتھ جوڑنے لگتے ہیں، لیکن اسی دوران نِرہُوا کہتے ہیں کہ اگر نام کھیساری ہوتا تو شاید اس پر غور کیا جاتا۔ نِرہُوا کی یہ بات سن کر پون سنگھ زور زور سے ہنسنے لگتے ہیں۔

درحقیقت شو میں دنیش لال سنگھ یادو نے انکشاف کیا کہ منوج تیواری صرف سپر اسٹارز کو ہی ڈرائیور کی نوکری دیتے ہیں۔ ان کے پہلے ڈرائیور کا نام روی تھا، دوسرے کا نام پون تھا اور موجودہ ڈرائیور کا نام دنیش ہے۔ یہ بات سن کر سبھی اپنی ہنسی نہیں روک پاتے ہیں۔ حالانکہ، منوج تیواری وضاحت دیتے ہیں کہ یہ محض ایک اتفاق ہے اور اب تو دنیش بھی نوکری چھوڑ کر جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ کھیساری لال یادو نے بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کے ٹکٹ پر چھپرا سے الیکشن لڑا تھا اور اس دوران منوج تیواری، روی کشور اور پون سنگھ پر شدید حملے کیے تھے۔ انہوں نے رام مندر کو لے کر بھی ایکبیان دیا تھا، جسے نِرہُوا نے خوب بھنایا تھا۔ نِرہُوا کا کہنا تھا کہ جو رام کا سچا نہیں ہو سکتا، وہ ملک کا کیسے ہو سکتا ہے؟ آر جے ڈی کے لیڈر رام مندر کی تعمیر پر سوال اٹھا رہے ہیں، ایسے لوگ ملک میں رہنے کے لائق نہیں ہیں۔ بہار اسمبلی انتخابات میں کھیساری لال یادو کو بی جے پی کی امیدوار چھوٹی کماری کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

27 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago