انٹرٹینمنٹ

The Ba***ds of Bollywood: دلجیت دوسانجھ کو شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ کام کر کے کیسا لگا، شیئر کیا تجربہ

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اِن دنوں اپنے بیٹے آرین خان کی ڈیبیو سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ ایک طرف جہاں فینز اس سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف اس پروجیکٹ سے جڑی کچھ خاص باتیں سوشل میڈیا پر سامنے آ رہی ہیں۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے ایک بی ٹی ایس (بِہائنڈ دی سین) ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں مشہور پنجابی سنگر اور ایکٹر دلجیت دوسانجھ نظر آئے۔ اس ویڈیو میں دلجیت سیریز کے ایک گانے ’تینوں کی پتہ‘ کی ریکارڈنگ کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ نے دلجیت کی خوب تعریف کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے اس گانے میں جان ڈال دی۔ شاہ رخ نے لکھا، ’’دلجیت پاجی کو دل سے شکریہ اور ڈھیروں جھپی۔ آپ بہت مہربان اور پیارے ہیں۔ امید ہے آرین نے آپ کو زیادہ پریشان نہیں کیا ہوگا۔‘‘

شاہ رخ کی اس دل کو چھو لینے والی پوسٹ پر دلجیت دوسانجھ نے بھی بڑا خوبصورت جواب دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آرین کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کیا۔

دلجیت نے لکھا:، ’’سر، بہت پیار جی۔ آرین بھی بہت پیارا ہے۔ پہلی بار جب اسٹوڈیو میں اس سے ملا تو ایسا لگا جیسے آپ سے مل رہا ہوں، جو میرے لیے بہت حیران کرنے والا تھا۔‘‘

دلجیت نے یہ بھی بتایا کہ آرین نہ صرف گٹار بجا لیتا ہے بلکہ گانا بھی اچھا گا لیتا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’جب میں گانا ریکارڈ کر رہا تھا تو وہ ہر نوٹ کو بڑی باریکی سے دیکھ رہا تھا۔ خدا اسے برکت دے۔‘‘

نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘

قابل ذکر ہے کہ آرین خان کی ہدایت کاری میں بنی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس سیریز میں بوبی دیول ایک گرے شیڈ کردار میں نظر آئیں گے، جو کہانی میں الگ سنسنی جوڑیں گے۔ اس کے علاوہ مونا سنگھ، راگھو جویال، گوتمی کپور اور منوج پاہوا جیسے فنکار بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

ویب سیریز کو گوری خان نے کیا پروڈیوس

اس ویب سیریز کو گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میں بالی ووڈ کی چمک دمک، جدوجہد اور کئی پوشیدہ پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دکھایا جائے گا کہ خوابوں کو پورا کرنے کی چاہ میں انسان کن مشکل راستوں سے گزرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Cockroach Janta Party: سی جے پی احتجاج، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ، ممبئی میں 50 ہزار افراد کے جمع ہونے کا دعویٰ، کیا ہے تیاری؟

احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…

50 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

1 hour ago