بھارت ایکسپریس۔
Devraj Patel Death: چھتیس گڑھ کے کامیڈین ‘بھائی دل سے بڑا لگا ہے’ کی ویڈیوسے مشہورہونے والے کامیڈین دیوراج پٹیل کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ان کی موت پرغم کا اظہارکیا ہے۔ یہ سڑک حادثہ آج لابھنڈی کے قریب پیش آیا، جس میں ایک بے قابوتیز رفتار ٹرک نے بائک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں یوٹیوبردیوراج پٹیل کی موت ہوگئی۔ آپ کوبتا دیں کہ یہ واقعہ تیلی بندھا تھانہ علاقہ کا ہے۔ دیوراج کا دوست بائک چلا رہا تھا اور دیوراج بائک کے پیچھے بیٹھا تھا۔اس حادثے میں دیوراج کا دوست بھی زخمی ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پرلاکھوں فالور
وہیں، سوشل میڈیا پر دیوراج کے لاکھوں فالورس ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر بھی لاکھوں سبسکرائبرہیں۔ وہ زیادہ کامیڈی ویڈیو بناتے تھے۔ مشہوریوٹیوبر بھون بام کے ساتھ بھی دیوراج پٹیل نے ڈھنڈھورا ویب سیریز میں بھی کام کیا تھا۔ اس ویب سیریز میں دیوراج کا ’دل سے برا لگتا ہے بھائی‘ ڈائیلاگ کافی مشہور ہوا تھا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بھی دیوراج سے ملاقات کی تھی۔ وہیں آتمانند اسکول میں تعلیم سے متعلق بھی دیوراج نے ایک شارٹ ویڈیو بنایا تھا۔
وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کیا ٹوئٹ
وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ”دل سے برا لگتا ہے کہ کروڑوں لوگوں کے درمیان اپنی جگہ بنانے والے، ہم سب کو ہنسانے والے دیوراج پٹیل آج ہمارے درمیان سے چلے گئے۔ اس کم عمری میں شاندار صلاحیت کا نقصان بہت مایوس کن ہے۔ خدا ان کی فیملی اور چاہنے والے دیوراج کو یہ غم برداشت کرنے کی طاقت دے۔ اوم شانتی۔“
یہ بھی پڑھیں: Malaika Arora Photos: جھکی نظروں سے ملائیکہ اروڑہ نے چرایا دل، ان اداؤں نے اڑا دیئے فینس کے ہوش
دیوراج نے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے ساتھ بھی بنایا تھا ویڈیو
مہاسمند ضلع کے رہنے والے یوٹیوبر دیوراج پٹیل نے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل سے ملاقات کے دوران بھی ایک ویڈیو بنایا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ وائرل ویڈیو میں دیوراج کہتے ہیں کہ چھتیس گڑھ میں دو ہی لوگ مشہور ہیں، ایک میں اور ایک مور کاکا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل اپنی ہنسی نہیں روک پائے تھے۔ دیوراج نے چار گھنٹے پہلے بھی ایک ویڈیو بنایا، جس میں انہوں نے سبھی کو بائے کہا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…