انٹرٹینمنٹ

Rashmika- Vijay New Year 2026: رشمیکا مندانا -وجے دیوراکونڈا نے نئے سال کی شام ایک دوسرے کے ساتھ منائی؟ روم سے دونوں کی تصاویر ہوئیں وائرل

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑے وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی بیرون ملک سے شیئر کی گئی تصاویر نے اس بات کے اشارے دے دیے ہیں کہ دونوں نے نیا سال ایک ساتھ منایا ہے۔ رشمیکا اور وجے کی جانب سے ایک ہی لوکیشن سے تصاویر پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں کے درمیان ان کے رشتے اور ممکنہ شادی کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہے۔

چند دن پہلے رشمیکا مندانا نے اٹلی کے شہر روم سے اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں وہ شہر کی سیر اور سادہ انداز میں نئے سال کا جشن مناتی نظر آئیں۔ اسی دوران وجے دیوراکونڈا نے بھی انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ بھی روم میں ہی تعطیلات گزار رہے ہیں۔ اداکار رشمیکا مندانا نے کئی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ مشہور کولوسیم کے سامنے پوز دیتے دکھائی دیے۔ ایک تصویر میں ایک خاتون کو ان کے کندھے پر سر رکھے ہوئے دیکھا گیا، اگرچہ چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا، لیکن مداحوں کا ماننا ہے کہ وہ خاتون رشمیکا مندانا ہی ہیں۔

وجے نے اپنی پوسٹ میں نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سال ہم سب کے لیے محبت، خوشی، یادوں اور اچھے کاموں سے بھرا ہو۔ دوسری جانب، رشمیکا مندانا کی تصاویر اور ویڈیوز میں بھی وجے کی جھلک نظر آئی، خاص طور پر ایک ویڈیو کلپ جس میں رشمیکا  مندانا
جے کو مٹھائی کھلاتی دکھائی دیں، جس نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی۔

ادھر دونوں کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے اکتوبر 2025 میں قریبی اہلِ خانہ کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں منگنی کر لی تھی، اگرچہ اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جوڑا 26 فروری 2026 کو ادے پور کے ایک محل میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتا ہے، جہاں تقریب انتہائی سادہ اور محدود مہمانوں کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

2 hours ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

2 hours ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

4 hours ago