انٹرٹینمنٹ

Tiger 3 Box Office Collection: اینیمل اور سیم بہادر کی ریلیز کے باوجود ٹائیگر 3 نے کمائی کے معاملہ میں باکس آفس پر مچائی دھوم

Tiger 3 Box Office Collection: سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کی فلم ٹائیگر 3 کا مداحوں کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ دیوالی کے دن شائقین نے باکس آفس پر بھائی جان کی فلم کو بہت پیار دیا۔ لیکن یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی اینیمل اور وکی کوشل کی سیم بہادر کی ریلیز سے قبل ٹائیگر 3 کی کمائی میں کمی آئی ہے۔ بھارت میں ٹائیگر 3 کا باکس آفس کلیکشن بھی حیران کن ہے۔ لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ 200 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی ٹائیگر 3 نئی فلموں کی ریلیز کے بعد بھی کمائی کر پائے گی یا نہیں۔

ٹائیگر 3 کا باکس آفس پر 17 ویں کا دن کلیکشن

باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 17ویں دن 1.86 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے بعد بھارت میں فلم کا باکس آفس کلیکشن 275.86 کروڑ ہو گیا ہے۔ وہیں دنیا بھر میں کمائی 446 کروڑ اور ہندوستان کی مجموعی آمدنی 328.8 ہوگئی ہے۔

16 دنوں میں ٹائیگر 3 کی کمائی

یہ بھیی پڑھیں- Weather Update: دہلی میں دھند کے ساتھ بڑھے گی سردی، تلنگانہ میں بارش، جانیں ملک کے اہم شہروں میں کیسا رہے گا موسم؟

16 دنوں میں کمائی کی بات کریں تو سلمان خان کی ٹائیگر3 نے پہلے دن 44.5 کروڑ، دوسرے دن 59.25 کروڑ، تیسرے دن 44.3 کروڑ، چوتھے دن 21.1 کروڑ، پانچویں دن 18.5 کروڑ، چھٹے دن 13.25 کروڑ ساتویں دن 18.5 کروڑ، آٹھویں دن 10.5 کروڑ، 9ویں دن 7.35 کروڑ، 10ویں دن 6.7 کروڑ، 11ویں دن 5.81 کروڑ، 12ویں دن 5.12 کروڑ، 3.81 کروڑ، 14ویں دن 5.77 کروڑ، 15ویں دن 6.75 کروڑ اور 16ویں دن 2.8 کروڑ کی کمائی ہندوستان میں کی ہے۔ تاہم ساؤتھ میں ٹائیگر 3 کا کلیکشن کچھ خاص نہیں تھا۔

‘ٹائیگر 3’ کا 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنا ہوا مشکل

‘ٹائیگر 3’ اب باکس آفس پر بری حالت میں ہے۔ فلم چند کروڑ کمانے کے لیے بھی جدوجہد کر رہی ہے۔ فلم کی یہ حالت دیکھ کر اب اس کے لیے 300 کروڑ روپے کا ہندسہ چھونا بہت مشکل نظر آرہا ہے۔ ویسے بھی رنبیر کپور کی اینیمل اور وکی کوشل کی سیم بہادر اس جمعہ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں۔ دونوں فلموں کی زبردست ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے۔ ایسے میں یہ یقینی سمجھا جا رہا ہے کہ ‘ٹائیگر 3’ ان فلموں کے طوفان کے آگے اڑ جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Four Soldiers Martyred, Six Injured: کٹھوعہ دہشت گردانہ حملے میں چار جوان شہید،6 زخمی،فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بنایا تھا نشانہ

دہشت گردوں نے کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار کے بدنوٹا گاؤں کے…

22 mins ago