Deepika Padukone Baby Gender Prediction: بالی ووڈ جوڑا دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں۔ اداکارہ حاملہ ہیں اور اسی سال ستمبر میں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔ اس سے پہلے ہی انکشاف ہوگیا ہے کہ جوڑے کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی یا بیٹی کی۔ پنڈت جگنا تھ گروجی نے پیشین گوئی کی ہے کہ دیپیکا پادوکون-رنویر سنگھ ایک بیٹے کے والد بنیں گے۔
کوئی موئی کے مطابق، سیلیبرٹی ایسٹرولوجراور فیس ریڈر پنڈت جگناتھ گروجی نے سال 2022 میں دیپیکا پادوکون-رنویرسنگھ سے متعلق پیشیشن گوئی کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کو 2024 تک خوشخبری مل جائے گی۔
بیٹے کا استقبال کرے گا جوڑا؟
پنڈت جگناتھ گروجی نے پیشین گوئی کی ہے کہ دیپیکا پادوکون اور رنویرسنگھ ایک بیبی بوائے (بیٹے) کا استقبال کریں گے۔ یہ ان کے لئے ان کا راجکمار ہوگا۔ دیپیکا پادوکون اوررنویرسنگھ ہندوستان کی عظیم ہستیاں ہیں تو لوگوں میں ان کے آنے والے بچے سے متعلق لوگوں کو کافی انتظارہے۔ گروجی کے پریڈکشن کے مطابق ان کا بچہ ان کے لئے دلکش اور خوشخبری سے لبریزہوگا
شادی کے 6 سال بعد والدین بنیں گے دیپیکا-رنویر
دیپیکا پادوکون اور رنویرسنگھ نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔ اب شادی کے 6 سال بعد دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں اور ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔ واضح رہے کہ دیپیکا پادوکون اوررنویرسنگھ نے اسی سال فروری میں خود انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری شیئرکی تھی۔
دیپیکا-رنویرکا ورک فرنٹ
ورک فرنٹ پر دیپیکا پادوکون ان دنوں اپنی فلم ‘کلک 2898 اے ڈی’ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں بھی وہ حاملہ لیڈی کے کردار میں نظرآئی ہیں۔ وہیں اب اداکارہ ‘سنگھم اگین’ میں نظرآئیں گی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ بھی ان کے ساتھ نظرآئیں گے۔ ‘سنگھم اگین’ یکم نومبرکو تھیئیٹرس میں دستک دینے کے لئے تیار ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…